معذور اور خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنیوالی تنظیم’’سکون‘‘کی تنظیم نو،شازیہ حسین سکون سویڈن کی صدر مقرر

سٹاک ہوم (نمائندہ خصوصی) معذور اور خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے والی تنظیم سکون دنیا کے کئی ممالک کی طرح سویڈن میں میں بھی کام کررہی ہے۔

سکون سویڈن کی تنظیم نو کی گئی ہے اور اب شازیہ حسین کو سکون سویڈن کی صدر مقرر کیا گیا ہے۔ شازیہ حسین اس قبل سکون سویڈن کی جنرل سیکرٹری کی حیثیت سے فرائض سرانجام دی رہی تھیں۔

انہیں کئی سماجی اور فلاحی اداروں کے ساتھ کرنے کا تجربہ بھی حاصل ہے۔ سکون سویڈن کا عہدہ سنبھالنے پر انہوں نے سکون تنظیم کے بانی و مرکزی چیئر مین شاہد جمیل اور سکون کے اراکین کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہیں یہ اہم ذمہ داری دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ سکون سویڈن کی ٹیم کے ساتھ مل کر بھرپور کام کریں گی تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی سماجی خدمت ہوسکے۔ سکون تنظیم پاکستان بھر میں معذور افراد کو ان کے گھر کی دہلیز پر مفت وہیل چیئر فراہم کر رہی ہے۔ سکون مستحق افراد کو کاروبار کرنے میں بھی مدد کرتی ہے۔

سویڈن کے عوامی حلقوں اور خواتین نے شازیہ حسین کو سکون کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ ان کی قیادت میں سکون سویڈن میں متحرک اور فعال کردار ادا کرے ۔

scoon sweden
Comments (0)
Add Comment