سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں شہری حکومت کے مرکزی دفتر کے سامنے کردش کمیونٹی کا احتجاج

اسٹاک ہوم(تارکینِ وطن ایکسکلوزیو)سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں شہری حکومت کے مرکزی دفتر کے سامنے کردش کمیونٹی کا احتجاج، صدر رجب طیب اردگان کے پتلے کو احتجاجاً الٹا لٹکایا گیا
۔

کردوں کی روجاواکمیٹی نےسویڈن میں مقیم کرد رہنماؤں کو ترکیہ کے حوالےکرنے کےخلاف احتجاج کیا ،سویڈن نے گزشتہ سال نیٹو میں شمولیت کی درخواست دائر کی تھی ،ترکیہ نے سویڈن کی ممبر شپ کی مخالفت کی تھی ۔

نیٹو کے رہنماؤں نے سویڈن اور ترکیہ کے درمیان معاملات طے کئےجس کے بعد ایک معاہدہ طے پایا۔معا ہدے کے مطابق سویڈن میں موجود کرد رہنما جو ترکیہ میں دہشت گردی میں ملوث ہیں انہیں ترکیہ کے حوالے کیا جائے۔

گزشتہ سال سے اب تک چند کردوں کو ترکیہ کے حوالے کیا جاچکا ہے، مذکورہ احتجاج اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

احتجاج میں شامل کردوں نے اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اردگان کا پتلا شہری حکومت کے باہر لٹکا دیا۔مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ طیب اردگان فوری اپنے عہدے سے مستعفی ہوں ورنہ انہیں اسی طرح تقسیم اسکوائیر پر الٹا لٹکایا جائے گا۔

Erdogan's effigy hangs outside
Comments (0)
Add Comment