سویڈن اور پولینڈ کی میزبانی میں سجا 28واں ہینڈ بال ورلڈکپ میلہ

میلے میں دنیا کی 32 بہترین ٹیموں میں ہے کانٹے کا مقابلہ

اولمپک چیمپئن فرانس اور سابقہ عالمی چیمپئن ڈنمارک فیوریٹ قرار

اسٹاک ہوم(رپورٹ:زبیر حسین)یورپ میں سجا ہے 28واں ہینڈ بال ورلڈکپ میلہ، سویڈن اور پولینڈ کررہے ہیں میزبانی،دنیا کی 32 بہترین ٹیموں میں ہے کانٹے کا مقابلہ، اولمپک چیمپین فرانس اور سابقہ عالمی چیمپین ڈنمارک فیوریٹ۔

تاریخ میں دوسری بار 32قومی ٹیمیں ورلڈ مینز ہینڈ بال چیمپئن شپ میں حصہ لیں گی۔ 112 میچ کھیلے جائیں گے،28ویں IHF ورلڈ مینز چیمپئن شپ 11 سے 29 جنوری 2023 تک پولینڈ اور سویڈن میں کھیلی جائے گی۔

ٹورنامنٹ کا آغاز پولینڈ میں افتتاحی میچ سے ہوچکا، ورلڈ کپ کا فائنل سویڈن کے دارلحکومت اسٹاک ہوم میں کھیلا جائے گا، پولینڈ اور سویڈن دنیا بھر سے 32 ٹیموں کی میزبانی کریں گے۔

مذکورہ 32 ٹیموں میں 8 مسلم ممالک سعودیہ عرب، ایران، بحرین، قطر،مراکش، تیونس، مصراور الجیریا بھی شامل ہیں،اولمپک چیمپین فرانس اور سابقہ عالمی چیمپین ڈنمارک کی ٹیمیں فیوریٹ مانی جارہی ہیں۔یہ سویڈن میں پانچویں عالمی چیمپئن شپ اور پولینڈ میں مردوں کا پہلا ایونٹ ہوگا۔

سویڈن کی ٹیم مصر میں گزشتہ آئی ایچ ایف ورلڈ مینز ہینڈ بال چیمپئن شپ میں رنر اپ رہی تھی۔ ورلڈکپ کے فائنل میں 20,000 شائقین اسٹاک ہوم کے ٹیلی 2 ایرینا میں میں شرکت کر سکتے ہیں۔

یہ پہلا موقع ہو گا کہ ہینڈ بال ورلڈ چیمپئن شپ کا آخری ویک اینڈ فٹ بال سٹیڈیم میں ہو گا۔ اسٹاک ہوم دو کوارٹر فائنلز، ایک سیمی فائنل، پلیسمنٹ میچ 5-8 اور ورلڈ چیمپئن شپ کے فائنل میچ کی میزبانی بھی کرے گا۔

Poland sweden handball championship 2023
Comments (0)
Add Comment