معاملہ سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کو سبوتاج کرنے کی سازش ہوسکتا ہے
اسٹاک ہوم(زبیر حسین)راسمس پالوڈن کو ترک سفارتخانے کے سامنے قرآن نذرآتش کرنے کی اجازت مل گئی، معاملہ سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کو سبوتاج کرنے کی سازش ہوسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابقڈنمارک اور سویڈن کےدائیں بازو کے انتہا پسند راسموس پالوڈن کو پولیس سے ایک عوامی جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی ہے، جس کے دوران وہ ہفتے کے روز اسٹاک ہوم میں ترک سفارت خانے کے باہر قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
یہ مظاہرہ ترک صدر طیب اردگان کے پتلے کو پھانسی دینےکے واقعے کے ایک ہفتے بعد کیا جارہاہے، ترک صدر کے پتلے کو پھانسی دینے کے واقعے نے شدید غم وغصے نے جنم دیاتھا جبکہ سویڈش پارلیمنٹ کو تنقیدکا سامنا بھی کرنا پڑاتھا۔
سویڈن کےوزیرِاعظم نےمذکورہ معاملے کو سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی درخواست کو سبوتاج کرنےکی سازش قرار دیا تھا۔
سویڈش وزیر خارجہ ٹوبیاس بل استروم نے ایک نجی ٹی وی کےصحافی سے بات کرتے ہوئے ترک سفارتخانےکے سامنےقرآن جلانے کے واقعے کو آزادی اظہار رائے سے منسوب کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے نزدیک انتہائی نامناسب بات ہوگی کے میں بطور وزیرِخارجہ یہ کہوں کہ ترک سفارتخانے کے سامنے کسی کو قرآن جلانے کی اجازت نہیں ملے گی۔