اسٹاک ہوم(رپورٹ:زبیر حسین)سویڈن اب جاری کرنے جارہا ہے ڈیجیٹل شناختی کارڈ ، سویڈن کے شہریوں کا شناختی کارڈ موبائل فون میں دستیاب ہوگا۔
سویڈن کی فائنینشل آئی ڈی ٹیکنیک کی کمپنی BANK IDنے آج اعلان کیا ہے کہ پیر کے روز سے ڈیجیٹل شناختی کارڈ کا اجرا کیا جارہا ہے، ڈیجیٹل شناختی کارڈ کے لئے ایک ایسے موبائل فون کی ضرورت ہوگی جس میں NFC کا فنکشن ہو جس کی مدد سے پاسپورٹ یا شناختی کارڈ کی چپ کو موبائل فون کے ذریعے ایک بار اسکین کر کے ویری فائی کیا جاسکے۔
واضح رہے کے سویڈن میں BANK ID بینک آئی ڈی کے نام سے ایک ایپ ڈیجیٹل ویری فیکیشن کے لئے استعمال کی جاتی ہے، اب اس ایپ میں ایک نیا فنکشن متعارف ہورہا ہے جس میں متعلقہ شخص کی فوٹو ،شناختی کارڈ نمبر اورنام شامل کیا جا رہا ہے تاکہ شناختی کارڈ کی عدم موجودگی میں شہری اپنی شناخت کرواسکیں گے۔