بارسلونا (رپورٹ:کاشف شہزاد) فیضان مدینہ مسجد بادالونا کے زیر اہتمام استقبال جشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا فیضان مدینہ مسجد بادالونا میں اختتام پذیر ہوا۔
جلوس میں بچوں ،بڑوں اور نوجوانوں کی کثیر تعداد نے ہاتھوں میں جھنڈے اٹھا رکھے تھےاور جشن آمد رسول، سرکار کی آمد، مدنی کی آمد، مرحبا یا رسول اللہ کے نعرے لگاتے رہے۔
عمران صندل کی جانب سے جلوس کے شرکا کیلئے راستے میں سموسے ،پکوڑے ،مٹھائی اور جوس کے اسٹال بھی لگائے گئے تھے ۔
جشن عید میلاد النبی صل اللہ علیہ والہ وسلم جلوس کی قیادت انتظامیہ کمیٹی دعوت اسلامی یورپ کے نگران اوسید رضا عطاری ،دعوت اسلامی کاتالونیا کے نگران مولانا ارشد عطاری، پرنسپل جامعہ المدینہ دعوت اسلامی مولانا شہباز مدنی اور عمران صندل نے کی ۔
جبکہ خصوصی شرکت سپین کی معروف سیاسی سماجی بزنس مین شخصیات چوہدری اشفاق باغانوالہ ، ادارہ منہاج القرآن بادالونا سے حافظ قاری عطا المصطفیٰ گیلانی، صفدر وڑائچ ، قاضی احسان الحق کتلان انشورنس کمپنی ، امتیاز احمد، چوہدری عامر شاہ جہانیاں اور کرسچین کمیونٹی کے رہنما راجو الیگزینڈر کے ہمراہ عاشقان رسولؐ نے بھرپور شرکت کی۔
آخر میں اوسید رضا قادری نے فیضان مدینہ مسجد بادالونا میں جشن عید میلاد النبی ؐکے حوالے سے خطاب کیا اور دعائے خیر کرائی۔
Mashallah