بارسلونا (کاشف شہزاد) پاک فیڈریشن کی ویمن کونسل نے خواتین کے لیے جشن عید میلاد النبی کے پروگرام کا انعقاد کیا جس میں خواتین اسکالرز نے نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی زندگی پر روشنی ڈالی اور بہت سی خواتین نے نعت رسول مقبول و سلام پیش کیا، اجتماع میں 200 سے زائد خواتین نے حصہ لیا جس کا ایک روح پرور نظارہ تھا۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کی شام چار بجے اس محفل میلاد کا آغاز ہوا اورسات بجے اختتام ہوا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت زوبیہ نے حاصل کی جب کہ نعت رسول مقبولؐ شمائلہ امانت نے پیش کی۔
محترمہ سارہ انوار نے نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی زندگی پر تفصیلی خطاب کیا اور خواتین کو اپنی زندگیاں نبیؐ کی زندگی کے مطابق گزارنے کی ترغیب دی جبکہ محترمہ ذکیہ ذوالقرنین نے وَرَفَعنَا لَكَ ذِكرَكَ پر روشنی ڈالی اور نظامت کے فرائض بھی ادا کیے۔
پروگرام میں ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بھر پور شرکت کی جن کو وومن کونسل کی وائس چیئرمین محترمہ صائمہ ثاقب نے کونسل کی طرف سے خوش آمدید کہا اور فیڈریشن کی پروٹوکول منتظمہ کے فرائض سر انجام دیئے ۔
نعت رسول مقبولؐ اور درود سلام پیش کرنے والی دیگر خواتین میں محترمہ رابعہ مخدومی، محترمہ صباء انور، محترمہ نجم السحر، محترمہ عائشہ بیگم، محترمہ فرح خالد، محترمہ اسماء احسان، محترمہ عمیمہ اور محترمہ مبشرہ عمان شامل ہیں۔ اس پروگرام کی سب سے اہم بات یہ کہ تمام اخراجات خواتین کونسل نے خود آپس میں تقسیم کر کے برداشت کیے جو ایک بہترین آرگنائزر ہونے کا منہ بولتا عملی ثبوت ہے اور اس بات کی گواہی ہے کہ پاکستانی خاتون Empowerd ہے اور جو بھی کام ان کے حصہ میں آئے وہ خود اس کو بہترین انداز میں آرگنائز کرنے اور لیڈرشپ والی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔
پروگرام کے اختتام پر ویمن کونسل کی چیف پیٹرن سیدہ ذوا لقرنین اور ویمن ایگزیٹو کونسل نے فاطمیہ فاؤنڈیشن کے صدر و انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا جنھوں اتنا خوبصورت پروگرام اپنے ادارے میں سجانے کی اجازت دی اور انھوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے پروگرام ویمن کونسل جاری رکھے گی تا کہ مائیں اپنے بچوں کی اسلامی تعلیمات کے مطابق اسپین میں تربیت جاری رکھیں۔