ملک کے تمام ادارے مل جل کر کام کر رہے ہیں، الیکشن بروقت ہونگے،ملک جاوید اعوان

جدہ (خالدنواز چیمہ) جدہ میں پاکستانی صحافیوں راجہ شعیب الطاف، محمد عدیل اور خالد نواز چیمہ کی ایڈیشنل اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک جاوید اعوان سے لک ھاؤس میں ملاقات، ایڈیشنل اٹارنی جنرل عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے جدہ تشریف لائے۔

اٹارنی جنرل پاکستان سیاسی صورتحال پر گہری نظر رکھتے ہیں، صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ الیکشن بروقت ہوں گے، ملک کے تمام ادارے مل جل کر کام کر رہے ہیں۔

میڈیا نمائندگان نے معزز مہمان کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی ،پاکستان جدہ کمیونٹی کی سرکردہ سیاسی وسماجی شخصیات نے بھی ملاقات کی، جن میں ملک منظور حسین اعوان، عبدالخالق لک حافظ امان اللہ لک ایڈوکیٹ اور ذوہیب کھوکھر شامل تھے۔

Additional Attorney General of PakistanMalik Javed Awanایڈیشنل اٹارنی جنرل آف پاکستانملک جاوید اعوان
Comments (0)
Add Comment