رجل رشید

آج ہزارہ گجراں میں ہری پور کے مقام پر مقامی ہوٹل میں عظیم الشان کتاب کی رونمائی ہوئی میں تو اس میں اپنی بیماری کی وجہ سے شرکت نہیں کر سکا لیکن میں عبدالرشید صاحب کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اس موقع پر ان احباب کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے اس عظیم کام میں ان کا ہاتھ بٹایا دیکھیں ویسے تو ماشاءاللہ ہم گجر لوگ ہمیشہ ہی اپنی قوم اپنے قبیلے کو آ گے بڑھانے میں کام کرتے ہیں لیکن آپ یقین کیجئے کہ چوہدری عبدالرشید صاحب نے وہ کام کر دکھایا جو ہم لوگ نہیں کر سکے میں بھی شروع میں سمجھتا تھا کہ جب گجر قوم کو انہوں نے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا تو اس گروپ کو ایک عام قسم کا گروپ گردانا لیکن آہستہ آہستہ انہوں نے وہ کام کر دکھایا جو برادر فاروق اور ظفر حبیب کویٹہ سے چوہدری نثار کر رہے ہیں یہ لکھائی پڑھائی کا کام ہے جو بھی اس قوم کی خدمت کر رہا ہے ہمارے لئے محترم ہے۔

ارشد ضیاء گجر ہو یا شفیق چیچی ہم سب کے عزت کرتے ہیں ،اس کے علاوہ اور بھی بہت سارے دوست ہیں، یہ عبدالرشید صاحب آپ نے ایک ایسا کام کر دکھایا ہے جو گجر قوم کے لیے رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا میں چوہدری رحمت علی کی ٹو نیشن تھیوری کا ہمیشہ ہی پرچار رکھ رہا ہوں لیکن اب محسوس ہوتا ہے کہ صدیوں سے ہمارے قبیلے نے جب وہ غیر مسلم تھے تو پھر بھی بہادری اور شجاعت کا علم بلند کیا اور جب اسلام میں داخل ہوئے تو وہاں بھی انہوں نے ایک مسلمان بہادر کی حیثیت سے نشان حیدر بھی جیتے اپنی جانیں پاکستان کے لیے قربان کیں۔

کشمیر میں گجروں کا قتل عام ہوا مغربی پنجاب آتے ہوئے بھی یہ لوگ قربانیاں دیتے رہے ہزارہ گجراں بیسکلی گجروں کا دیس تھا وہاں پہ ان کی زمینوں پر جانے والی قوموں نے قبضہ کیا جھوٹ مکر اور فریب کے ساتھ ہماری زمینوں پہ قابض لوگ ہماری سیاست پہ بھی اب قابض نظر آتے ہیں بہرحال اس موضوع پر کبھی کسی اور وقت بات کی جائے گی اب رشید صاحب آ پ نے بڑا اچھا کام کیا آپ کے ساتھ میرے بڑے بھائی چوھدری امتیاز گجر کے بہترین دوست عبدالباری گجر صاحب نے بھی ہاتھ بٹایا ہے آ پ خوش رہیں آباد رہیں انشاءاللہ آپ کے اعزاز میں ایک ایسی تقریب منعقد کی جائے گی جس سے آپ کا تعارف تو ماشاءاللہ پہلے ہی ہے لیکن اس میں افزائش ہوگی۔

میں شمیم احمد چار صاحب سے اور اپنے دوست سلیم الہی صاحب چوہدری اسلم صاحب اسلام آباد جتنے بھی ہمارے انجمن گزرا کے لیڈر ہیں ان سے درخواست کروں گا کہ چوہدری صاحب کے انٹرویوز وغیرہ کیے جائیں اور ان کی کتاب پر تفصیلی لکھا جائے ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کی کاوش کو سراہا جائے، میں سمجھتا ہوں فاروق مین صاحب بہت اچھا کام کر سکتے ہیں اللہ پاک آپ کو خوش رکھے مجھے امید ہے کہ تقریب بہت اچھی ہوئی ہوگی بس میرے لیے دعا کیجئے کہ جس طرح لکھنے میں روانی ہے چلنے پھرنے میں بھی روانی ہو مجھے آج پانچ دن کے لیے مکمل بیڈ ریسٹ کا حکم دیا گیا ہے لیکن میری دعائیں آ پ کے ساتھ ہیں میں یہاں راولپنڈی ایئرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں بیٹھا اپنے آپ کو آ فاق ہوٹل کی مجلس میں سمجھتا ہوں میرے ساتھ میرے بھانجے اور میرے بیٹے سب ہی تیار تھے لیکن جب میری حالت دیکھی تو رہ گئے۔

آ پ نے ہمارے علاقے کی خدمت کی،آپ نے ماشاءاللہ گجروں کو ہمیشہ ان کی فلاح و بہبود کا خیال رکھتے ہوئے بہت کام کیے چوہدری صاحب آ پ یہ کام جاری رکھیں ،ہم لیڈر کی حیثیت سے نہیں لیڈر ہم دنیا کے لیے اور لوگوں کے لیے ہوں گے پارٹی کے سینیئر لیڈر ہونے کی حیثیت سے میں آپ کا ایک ادنیٰ کارکن بن کر آپ کی خدمت کروں گا کیونکہ آ پ قوم کی خدمت کر رہے ہیں آپ قبیلے کی خدمت کر رہے ہیں اور یقین کیجئے قبیلہ بہت اچھا لگتا ہے ہمارے گھرانے نے گجروں کی فلاح و بہبود کے لیے بڑا کام کیا ہے ہری پور کے وہ لوگ جو اپنے آپ کو گجر نہیں کہلاتے تھے ان کو بھی ہم نے غیرت دلائی اور پہلا نام مختار گجر کا ہمارے گھر سے اٹھا اور اللہ کے فضل و کرم سے جس جگہ بھی رہے ہم نے برادری قوم، پاکستان، مسلمان ان سب کی خدمت کی ،ہمیں پورا پتہ ہے اکڑ غرور یہ انسان کو بے عزت کر کے رکھ دیتا ہے آپ نے اور ہم نے اپنی آ نکھوں کے سامنے دیکھا کہ جو لوگ اللہ کے بندوں کے کام نہیں آتے وہ ددکار دیے جاتے ہیں وہ ساری زندگی کسی کا پٹھو بن کے جیتے ہیں ۔

اللہ تعالیٰ نے آپ کو ہمت دی ہے آ پ ایک دلیر شخص ہیں،آ پ گفتگو میں بھی زبردست ہیں، میں ایک دفعہ پھر آ پ کو یقین دلاتا ہوں کہ میں آ پ کے ساتھ آپ کے اس پورے مشن میں دام در میں قدمے سخنیں آ پ کے ساتھ ہوں آپ نے مجھے بہت حوصلہ دیا ہے میرے بچے آ پ کے بھی بڑے معترف ہیں ،آ پ نے صرف گجر کی بات نہیں کی آ پ نے ان کی فلاح و بہبود کی بات کی ان کو اپنا ماضی یاد کرایا آ ج دنیا پاکستان میں جان رہی ہے آ پ کی وجہ سے اور ان لوگوں کی وجہ سے جنہوں نے اس کے اوپر کام کیا ہے۔

میں برادر ظفر حبیب گجر کا بھی بہت مشکور ہوں کہ جس طرح وہ کام کر رہے ہیں اور ہمیں بتا رہے ہیں کہ سپین کے گجرز اور یورپ کے گجرز کون ہیں کیا کرتے ہیں اور ان کے جو اصل کہاں سے آ ئے ان کا بھی ذکر کرتے ہیں، عمران خان نے ایک دفعہ کچھ جپسیز کی بات کی تھی ہمارے لوگوں نے اس کو برا منایا تھا لیکن آ ج ظفر بھی گزر کی تحقیق بتا رہی ہے کہ میرا قائد عمران خان گجروں کا معترف ہے، مجھے کئی بار انہوں نے کہا کہ بڑے دلیر ہو تم اور میرا نام لے کے لوگوں کو کہا کہ میرا افتخار فخر ہے اور وہ چودھری رحمت علی کو بہت ایک ٹیلنٹڈ اور ویژنری لیڈر سمجھتے تھے، اللہ پاک ان کی زندگی بھی آسان کرے آج سیاست کا وقت نہیں ہے لیکن جو سچی بات کرے گا ہم اس کے ساتھ ہیں اور دوسری بات میں اسی موقع پر کہوں گا کہ قوم کا لیڈر وہ ہے جو سیاست کو پرے رکھ کر قوم اور قبیلے کی خدمت میں جٹھ جائے ہم آج بھی اس مرد حر کی تلاش میں ہیں علینا الاالبلاغ۔

Comments (0)
Add Comment