لندن (نمائندہ خصوصی) راہ خدمت کے زیر اہتمام فنڈ ریزنگ کی شاندار تقریب لندن میں منعقد کی گئی،تقریب کا آغاز سدرہ بھٹی فائونڈر راہ خدمت نے اللہ اور اس کے حبیب کا ذکربلند کرتے ہوئے نعت رسول مقبول پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔
موسم کی انتہائی خرابی کے باوجود تقریب میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کر کے راہ خدمت کے ایونٹ کو کامیاب بنایا، اس تقریب میں راہ خدمت کی ٹیم بالخصوص، ام ِخواجہ،فوزیہ حسین،شمائلہ،فرحت، فرزانہ اور شمسہ نے تمام شرکاء کا شاندار استقبال کیا اور انتہائی محنت کے ساتھ اس تقریب کی کامیابی میں چار چاند لگا دیئے۔
تقریب کی نظامت کے فرائض راہ خدمت کی ڈائریکٹر سدرہ بھٹی نے ادا کئے اور تمام شرکاء میں اعزازی سرٹیفکیٹ اور کتابوں کے تحائف تقسیم کئے گئے۔
تقریب میں time punctuality پر فوزیہ حسین کو وِنر قرار دیا گیا اور خوبصورت شال پہنائی گئی۔پروگرام کے اختتام پر تمام ممبران نے کیک کاٹا اور راہ خدمت چیریٹی کے لئے فنڈ ریزنگ کی گئی۔
فنڈ ریزنگ کی یہ تقریب اس لئے بھی منفرد تھی کہ اس میں بہت سے خوبصورت اورر رنگا رنگ نئے اور استعمال شدہ چیزوں کے سٹال لگا کرانہیں فروخت کر کے پاکستان میں مسجد کے پروجیکٹ کیلئے پیسے اکٹھے کئے گئے۔
تقریب میں لزیز کھانے اور سٹالز خواتین کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔
راہ خدمت کی ٹیم بہت عرصے سے یتیم بچیوں کی شادی، غریبوں میں راشن کی تقسیم، بیماروں کیلئے علاج معالجہ میں مدد کرنا اور بالخصوص یوکے میںImmigrants جوbenefitsکے اہل نہیں ہوتے ان فیملیز کی مدد کرنے میں میں کوشاں ہے اور مزید نئے پروجیکٹ پاکستان میں جلد شروع کئے جائیں گے جس کے لئے پاکستان میں اہم ٹیم ممبرز کنزہ شہزادی،مریم ارسلان، نور خان، سحر گل، فری میر نے پاکستان میں راہ خدمت کوOfficially ٹیم لیڈرز کے طور پر جوائن کیا ہے۔
اللہ تعالیٰ اس ادارے کو مزید ترقیاں عطا فرمائے،آمین۔