جموں کشمیر لبریشن فرنٹ اولڈھم مانچسٹر برانچ کی جانب سے کنونشن کا انعقاد،طاہرافراہیم صدر، وحید چوہدری جنرل سیکرٹری منتخب

والسال برمنگھم/مانچسٹر(تارکین وطن نیوز) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ اولڈھم مانچسٹر برانچ کے کنونشن کا انعقاد اولڈھم کے مقام پر ہوا، طاہر افراہیم صدر جبکہ وحید چوہدری جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ،کنونشن میں زونل قائدین کے علاوہ گریٹر مانچسٹر سے ممبران اور عوام نے شرکت کی، کنونشن کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ۔

تلاوت کلام پاک حافظ مدثر نے کی ،تقریب کی صدارت زونل صدر سید تحسین گیلانی نے کی،مہمان خصوصی دانشور، اور جموں کشمیر ٹی وی کے مایہ ناز تجزیہ نگار شمس الرحمن تھے ،نظامت کے فرائض زونل جنرل سیکرٹری شکیل جرال نے ادا کیے۔

اولڈھم مانچسٹر برانچ کی نئی منتخب باڈی میں صدر طاہر افراہیم ،جنرل سیکرٹری وحید اختر، نائب صدر طاہر سلیم، آرگنائزر پرویز راج جرال ،جوائنٹ سیکرٹری شاہد اختر، پریس سیکرٹری شوکت سہلیریا، فنانس سیکرٹری شبیر کشمیری ،ممبران مجلس عاملہ محمد اشفاق، محمد لیاقت ،ظہیر اکرام، راجہ مظہر ،عبدالسلام، صحبت علی ،ذوالفقار چوہدری ،پروفیسر رشید ،چوہدری قربان، راجہ شاہد ،لالہ ارشد ،یوسف رضا،ملک اعجاز ،عتیق دانش اور حق نواز شامل ۔

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے زونل صدر سید تحسین گیلانی نے کہا کہ جموں کشمیر کی آزادی کی تحریک کے اصل پشتی بان برطانوی کشمیری ہیں جنھوں نے ہر آزمائش میں مادروطن کی آزادی کی تحریک میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

سید تحسین گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے یہ تحریک آزادی شروع کی تھی اور اپنی قیادت تک قربان کر کے آزادی کی شمع کو روشن رکھا اور آج بھی جموں کشمیر کے لوگوں کی واحد امید جموں کشمیر لبریشن فرنٹ ہے، انھوں نے کہا کہ آج جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک اپنے ہم وطنوں کے بہتر ، باوقار ،خوشحال مستقبل اور آزاد اور خودمختار وطن کے لیے بھارت کے تہاڑ جیل میں جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات میں جیل کاٹ رہا ہے ۔

تحسین گیلانی نے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ کی تمام برانچوں اور ممبران کو زور دے کر ہدایت جاری کی کہ اپنے اسیر چیئر مین قائد انقلاب یاسین ملک کی رہائی کے لیے ہر سطح پر برطانوی کشمیری کمیونٹی کے ساتھ رابطے قائم کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے اور ساتھ ہی ساتھ کشمیر دوست افراد ، اداروں اور اپنے ممبران برطانوی پارلیمنٹ اور میڈیا سے بھی بذریعہ خطوط، ای میلز اور میٹنگز رابطوں کو یقینی بنایا جائے۔

کنونشن سے معروف دانشور شفقت راجہ، زونل فنانس سیکرٹری ادریس شاید اور نئے منتخب صدر طاہر افراہیم نے بھی خطاب کیا ،کنونش کے آخر میں سابق زونل صدر جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ زون افضل جاتلوی کی 23ویں برسی پر ان کی تحریک آزادی اور جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے لیے پیش کی گئی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے مشن کی تکمیل تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Jammu Kashmir Liberation Front Oldham Manchester Branchجموں کشمیر لبریشن فرنٹ اولڈھم مانچسٹر برانچطاہرافراہیم صدروحید چوہدری جنرل سیکرٹری
Comments (0)
Add Comment