چوہدری امانت حسین مہر کو مسلم لیگ (ن) یورپ کا ٹریڈ کوآرڈینیٹر مقرر ہونے پر بیرسٹر امجد ملک اور قائدین کی مبارکباد

سٹاک ہوم (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدمیاں محمد نوازشریف صدر مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افئیرز اوورسیز پاکستانیز سینیٹر اسحاق ڈار چیف کوآرڈینیٹر و سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افئیرز و سینئر نائب صدر بیرسٹر امجد ملک سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افئیرز اوورسیز پاکستانیز چوہدری نورالحسن تنویر نے اسپین سے تعلق رکھنے والے معروف بزنس مین چوہدری امانت حسین مہر کو مسلم لیگ ن یورپ کا ٹریڈ کوآرڈینیٹر مقرر کیا ہے جو کہ خوش آئند ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن سویڈن کے ٹریڈ کوآرڈینیٹر میاں زین مسلم لیگ ن سویڈن کے صدر سعید شیخ مسلم لیگ ن سویڈن کے سیکرٹری جنرل کاشف عزیز بھٹہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔

انہوں نے اسپین میں چوہدری امانت حسین مہر کی طرف سے منعقدہ تقریب جس کے مہمان خصوصی چیف کوآرڈینیٹر و سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئرز و سینئر نائب صدر بیرسٹر امجد ملک تھے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن ٹریڈ ونگ سویڈن اور مسلم لیگ ن سویڈن کی جانب سے چوہدری امانت حسین مہر اور بیرسٹرامجد ملک کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم سویڈن سے ٹریڈ کوآرڈینیٹر یورپ چوہدری امانت حسین مہر کےساتھ ہیں اور شانہ بشانہ مل کر پاکستان کی خدمت کرنے کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے بیرسٹر امجد ملک کو خصوصی طور پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی مسلم لیگ ن اوورسیز کیلئے اور اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خدمات پر خراج تحسین بھی پیش کیا ۔

Chaudhry Amanat Hussain MehrPMLN Trade Wingچوہدری امانت حسین مہرمسلم لیگ (ن) یورپ
Comments (0)
Add Comment