سکاٹ لینڈ،بھمبر(عاطف اکرم) پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر سکاٹ لینڈ کی تنظیمی باڈی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شمشیر احمد چیئرمین ،چوھدری وحید الرحمن صدر،چوھدری جنید الرحمن سینئر نائب صدر،راجہ آفتاب حسین سیکرٹری جنرل جبکہ حمزہ کریم سیکرٹری اطلاعات منتخب ہو گئے۔
دوست احباب نے بہترین باڈی منتخب کرنے پر مسلم لیگ ن کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا ۔نو منتخب عہدیداران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی کی مضبوطی کے لیے بھرپور محنت کریں گے اور قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں۔
نومنتخب صدر چوھدری وحید الرحمن قبل ازیں بھی پارٹی کے مختلف عہدوں پر رہ چکے ھیں اور ان کا شمار ن لیگ کے متحرک راہنمائوں میں ہوتا ہے۔قوی امید ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کی بدولت پارٹی کو مضبوط سے مضبوط تر بنائیں گے۔