برلن :جرمن ریلوے کے لیبر ملازمین کا ایک مرتبہ پھر ہڑتال کرنیکا اعلان

برلن (رپورٹ:مطیع اللہ)برلن جرمن ریلوے کے لیبر ملازمین نے ایک مرتبہ پھر ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا، نئے سال کے آغاز میں چھٹیاں ختم ہونے کے بعد لیبر یونین کا اپنے مطالبات منوانے کے لیےتین سے 5 روزہ ہڑتال کرنے کا عندیہ۔

8جنوری سے شروع ہونے والی ہڑتال تین سے پانچ روز تک جاری رکھنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جبکہ برلن کے BVG سروسز انڈرگرانڈ یوبان ٹرام بسیں معمول کے مطابق رواں ہونگی ۔

جرمنی بھر میں ریلوے اینڈ ٹرانسپورٹ یونین (ای وی جی) نے ریل صنعت میں جاری تنخواہوں میں اضافے کے مطالبہ کے پیش نظر 8 جنوری بروزہ پیر سے ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے، ریلوے یونین کے اعلان کے مطابق تمام ریل روڈ کمپنیوں میں ملازمین کام بند رکھیں گے، BVG برلن ٹرانسپورٹ لیبر ہڑتال میں شامل نہیں ہونگے۔

برلن ٹرانسپورٹ اتھارٹی BVG نے اعلان کیا کہ وہ اس پیر سے شروع ہونے والی ہڑتال کا حصہ نہیں ہوں گے۔ بسیں، ٹرینیں اور نہری بحری مسافر جہاز فیری معمول کے مطابق چلیں گی۔

اس طرح مسافر علاقائی اور S-Bahn ٹرینوں کے متبادل کے طور پر نقل و حمل کے ان ذرائع کو استعمال کر سکتے ہیں۔S-Bahnکے لیے ٹرین کی منسوخی اور تاخیرچونکہ Deutsche Bahn برلن S-Bahn چلاتا ہے، اس لیے پیر سے ٹرین کی منسوخی ممکنہ طور پر سفری تاخیر ہوسکتی ہیں ۔

جبکہ برلن اور برانڈنبرگ کی تمام علاقائی ٹرینیں بھی متاثر ہونے کا امکان ہے ،ہڑتال کی وجہ سے ڈوئچے بان کا انفراسٹرکچر بھی ہڑتال پر ہونگے ۔

ہڑتال ختم ہونے کے بعد ڈوئچے بان معمول پر اپنے مسافروں کو سروسز فراہم کرپائینگے ،پیر سے شروع ہونے والی ہڑتال کی وجہ سےممکن ہے کہ مسافروں کو شدید مشکلات کاسامنا ہو ۔

German Railways strikeGerman Railways strike once again
Comments (0)
Add Comment