برطانیہ کے دورہ پر آئے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ
مانچسٹر (محمد فیاض بشیر)سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا وفد جو اکرام الحق کی قیادت میں تجارت کو فروغ دینے بارے برطانیہ کے دورہ پر ہے کہ اعزاز میں قونصل جنرل پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر طارق وزیر خان اور ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ اتاشی چوہدری اختر نے ظہرانہ دیا ۔
ہائی کمیشن آف پاکستان لندن میں تعینات ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ منسٹر شفیق شہزاد ، رکن برطانوی پارلیمنٹ افضل خان ، وزیراعظم برطانیہ کے پاکستان میں تجارت کو فروغ دینے کے نمائندہ رکن برطانوی پارلیمنٹ جیمز ڈیلی، پاکستان سے آئی کاروباری شخصیات ارمغان جیلانی ،دانیال ،عامر کپور و دیگر کی شرکت ۔
قونصل جنرل طارق وزیر خان کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستانی مصنوعات کو برطانیہ کے سرمایہ کاروں اور خریداروں کو متعارف کروایا ہے ہماری کوشش ہے پاکستانی مصنوعات کو برطانیہ میں زیادہ سے زیادہ پذیرائی ملے ۔وزیر اعظم برطانیہ کے پاکستان میں تجارت کو فروغ دینے کے لیے خصوصی نمائندہ رکن برطانوی پارلیمنٹ جیمز ڈیلی کا کہنا تھا کہ میرا کام پاکستان کے ساتھ آزادانہ تجارت کو فروغ دینا ہے انکا مذید کہنا تھا کہ سیالکوٹ تجارتی شہر ہے امید ہے وہاں کی مذید مصنوعات کو برطانوی تاجر خریدیں گے۔
پاکستانی قونصلیٹ میں تعینات ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ اتاشی چوہدری اختر نے کانفرنس کو پاکستان کی مصنوعات کوبرطانیہ میں فروغ دینے کے لیے سنگ میل ثابت ہو گی ۔رکن برطانوی پارلیمنٹ افضل خان کا کہنا تھا کہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے لیے فعال کردار ادا کرنا چاہیے پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے کی اشد ضرورت ہے۔
پاکستان سے آئے وفد کے سربراہ اکرام الحق نے کہا پاکستان میں سرمایہ کاری کے سنہری مواقع ہیں جنہیں پہلے کبھی منظم طریقے سے عالمی سطح پر پیش نہیں کیا گیا باہمی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے برطانیہ آئے ہیں ۔ انکا کہنا تھا پروگرام مفید رہا کئی معاہدوں پر پیش رفت ہوئی ہے پر امید ہیں جلد اس پر معاہدہ بھی ہو جائے گا۔
پاکستان سے آئے تجارتی وفد کے نمائندگان ارمغان جیلانی، عامر کپور اور دانیال کا کہنا تھا کہ ہمیں مختلف تجارتی افراد سے میل جول کا موقع ملا جس سے مفید معلومات کا تبادلہ خیال ہوا انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارت کو فروغ دینے میں بہت بڑا خلا ہے اسے کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ہم اس بارے پر امید ہیں ۔
تجارت کو فروغ دینے بارے رکھے گئے پروگرام میں کمیونٹی کی کاروباری شخصیات کے علاوہ دیگر سرکردہ شخصیات نے بھی شرکت کی۔ پاکستان کے شہر سیالکوٹ کی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی برطانیہ اور پاکستان کے درمیان باہمی تجارت کو فروغ دینے میں اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔