سکالرز سکول سسٹم اور لیڈز ٹرینیٹی یونیورسٹی کے باہمی اشتراک سے گریجویشن مکمل کرنیوالے طلبہ و طالبات کی تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد

مانچسٹر (محمد فیاض بشیر) سکالرز سکول سسٹم اور لیڈز ٹرینیٹی یونیورسٹی کے باہمی اشتراک سے لوری ٹھیٹر سلفورڈ مانچسٹر میں گریجویشن مکمل کرنے والے بالغ طلبہ و طالبات کی تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد کیا گیا ۔

مئیر tameside council تافین شریف ، ڈپٹی مئیر سلفورڈ جان مری سکالرز سکول سسٹم کے چیف ایگزیکٹو زاہد بھٹی ، ایگزیکٹو ڈین سکالرز سکول سائمن جون ،ڈاکٹر زاہد خان ، عبدالفہیم لیڈز ٹرینیٹی یونیورسٹی کے نمائندگان گریجویشن کرنے والے طلبہ و طالبات اور انکے قریبی عزیز و اقارب کی خصوصی شرکت ۔

مئیر تافین شریف کا کہنا تھا کہ ہم سکالرز سکول سسٹم کے مشکور ہیں جو ہمارے بالغ افراد کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا موقع دیتے ہیں باوجود اسکے جب وہ نوجوان تھے وہ اعلیٰ تعلیم کا حصول جاری نہ رکھ سکے۔تعلیم اپکو مستقبل میں آگے بڑھنے کا موقع فراہم کرتی ہے میں انکی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں ۔

سکالرز سکول سسٹم کے چیف ایگزیکٹو زاہد بھٹی نے کہا کہ بالغ طلبہ وطالبات گھر کی ذمہ داریاں نبھانے کے ساتھ انہوں نے اعلیٰ تعلیم حاصل کی، برطانیہ بھر سے طلبہ و طالبات نے گریجویشن مکمل کی ۔ڈاکٹر سائمن جونز کا کہنا تھا کہ ہم گریجویشن کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو ملازمت کی تلاش میں مدد دینے کے لیے بھی کام کر رہے تاکہ اعلیٰ تعلیم کے بعد انکو مشکل پیش نہ آئے ۔

عبد الفہیم کا کہنا تھا کہ ہم اس سلسلے کو آگے بھی جاری رکھیں گے ۔ڈاکٹر زاہد خان کا کہنا تھا کہ انہیں بے حد خوشی ہے کہ انکے طلبہ و طالبات ڈگری حاصل کرنے کے بعد عملی زندگی کا آغاز کرنے جا رہے ہیں ۔

ڈگری حاصل کرنے والی شازیہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس موقع کو اپنے لیے باعث فخر کہا، تقریب تقسیم اسناد میں شریک دیگر افراد نے بھی گریجویشن کی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے پر طلبہ وطالبات کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

سکالرز سکول سسٹم تعیلم بالغاں کو فروغ دینے میں مرکزی کردار ادا کر رہا ہے جسے کمیونٹی کے اندر قدر کی نگاہ سے دیکھا اور پرکھتا جاتا ہے۔

Certificate distribution ceremonyLeeds Trinity UniversityScholars School Systemتقریب تقسیم اسنادسکالرز سکول سسٹمگریجویشن مکمل کرنیوالے طلبہ و طالبات
Comments (0)
Add Comment