اسلامی تحریک برلن کے زیر اہتمام افطارپارٹی ، سینکڑوں پاکستانی طلبہ وطالبات اور کمیو نٹی اراکین کی شرکت

برلن (رپورٹ:مطیع اللہ) جرمنی کے دارالخلافہ برلن میں اسلامی تحریک برلن نے اپنے سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئےاسٹوڈنٹس و پردیس میں رہنے والی پاکستانی کمیونٹی کے لیے دیسی کھانے سے میزن افطارپارٹی کا اہتمام کیا، افطار پارٹی میں سینکڑوں پاکستانی طلبہ وطالبات و کمیو نٹی اراکین نے شرکت کی۔

افطار ڈنر میں ترکش، اعرابک، چیچن، برلن کے مختلف یونیورسٹیز کے طلباء وطالبات سمیت پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اسلامی تحریک برلن کے زیر اہتمام ہونے والے افطار ڈنر کے موقع پر اسلامی تحریک برلن کے ہفتہ وار اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے اسلامی تحریک برلن کے امیر خالد محمود نے کہا کہ زندگی کی کوئی حقیقت نہیں اور زندگی میں سب سے یقینی چیز موت ہے ۔

اس لیے ہمیں آخرت سنوارنے کی فکر اور تگ و دو کرنی چاہیے، رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں رحمتوں کا نزولِ ہوتا ہے ، ان میں ہمیں زیادہ سے زیادہ عبادت اور رجوع الی اللہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ہمیں اس رمضان المبارک میں اپنا احتساب کرنا چاہیے تاکہ روزہ قیامت سرخرو ہوسکے۔

اس موقع پر بلال مسجد کےرکن عمران سمیر نے تقریب کے اختتام پر اسلامی تحریک کے عہدیداران، بیمار،مرحومین اور عالمی اسلام کے لیے خصوصی دعافرمائی۔ افطار میں شرکاء کی پاکستانی کھانے سے تواضع کروائی گئی ،افطار پارٹی میں سینکڑوں طلبہ وطالبات سمیت پاکستانی کمیونٹی و سیاسی و مذہبی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

islamic tehreek berlinاسلامی تحریک برلنافطارپارٹی
Comments (0)
Add Comment