تقریب سعید،عید ملن پارٹی اور محفل مشاعرہ

ووکنگ ،سرے (تارکین وطن نیوز)انتہائی معزز و محترم خواتین و حضرات مجھے آپ سب ادب نواز اور صاحب ذوق لوگوں کو آمدہ اجتماعی پروگرام جو مختلف اصلاحی ، فلاحی اور سماجی تنظیموں جن میں ایسوسی ایشن آف کشمیر اولڈ سٹوڈنٹس ( آکاس انٹرنیشنل ) بزم سخن لندن ، محفل فکر و فن اور ہمنوا یو کے کہ اشتراک عمل سے برطانیہ کے تاریخی شہر ووکنگ کے پیس گارڈن جہاں جنگ عظیم اول کے دوران دارالبقاء کو سدھارے جانے والے مسلمان فوجیوں کی تدفین کا سلسلہ شروع ہوا تھا اور جس میں جنگ عظیم دوم کے مسلمان فوجیوں کی بھی تدفین ہوتی رہی ۔

بعد ازاں تمام قبور کو بروک وڈ سیمیٹری منتقل کیے جانے کے بعد Basingstoke Canal کے کنارے اس خوبصورت مقام کو جو برٹش ہیریٹیج کی لسٹڈ بلڈنگ میں شامل ہے کو  Peace Garden کا رتبہ دے کر عوام الناس کی تفریحی طبح اور مرحومین کو خراج تحسین پیش کیے جانے کے لیے کھول دیا گیا جہاں آئے روز تاریخی مقامات اور بالخصوص اسلامی ثقافت میں دلچسپی رکھنے والے لوگوں کا آنا جانا رہتا ہے اور جسے مزید تقویت بخشے جانے کے لیے صاحب علم و فراست لوگوں کا خیال ہے کہ ہر سال ذی الحج کے آخری اتوار بعد نماز ظہر دو بجے سے لیکر چھ بجے تک ون ڈش عید ملن پارٹی کا اہتمام ہونا چاہیے جس کا باقاعدہ آغاز مورخہ تیس جون بروز اتوار بوقت دو بجے دن ہورہا ہے جس کی اطلاع دیتے ہوئے مجھے خوشی ہو رہی ہے۔

اس تقریب میں شمولیت کے خواہشمند خواتین و حضرات اپنی اپنی پسند کی خورد و نوش کی اشیاء کو کامن دسترخوان کی زینت بنا کر عید ملن کی رونقوں اور لذتوں میں اضافہ فرمائیں ۔ عمر رسیدہ لوگوں کے بیٹھنے یا بٹھائے جانے کا معقول انتظام ہے جبکہ بقیہ لوگ فولڈنگ چیئرز یا میٹ اور موسمی تقاضوں کے مطابق تیاری فرما کر تشریف لائیں ۔

کچھ میڈیا کمپنیاں مختصر ڈاکومنٹری تیار کیے جانے کا بھی ارادہ رکھتی ہیں ، اس ابتدائی پروگرام کو بہتر اور موثر بنانے کے لیے آپ کی قابل عمل تجاویز اور رائے کا پورا پورا خیال رکھا جائے گا ۔ پاکستان ، آزاد کشمیر اور بر صغیر سے بغرض تعطیلات تشریف لائے ہوئے خواتین و حضرات اگر پہلے مطلع فرما دیں تو انتظامیہ یقینا ًان کی مہمان خصوصی کے طور پر عزت افزائی میں دلچسپی لے گی ۔

رابطے یا مزید معلومات کے لیے بزم سخن لندن کے جناب سہیل ضرار صاحب ، ہمنوا یو کے کی وومن کوآرڈینیٹر محترمہ عطیہ اسلم صاحبہ یا پھر راقم سے رابطہ فرمائیں ۔  اللہ پاک آپ سب کا حامی و ناصر ہو اور آمدہ عید کو امت مسلمہ کے لیے باعث رحمت و برکت اور مبارک فرمائے ۔ آمین ثمہ آمین۔ کواڈینیشن کمیٹی کی جانب سے خوش آمدید اور عید مبارک ۔

عید ملن پارٹی اور محفل مشاعرہ
Comments (0)
Add Comment