راجہ سکندرخان کی برطانوی ممبران پارلیمنٹ افضل خان ایم پی، محمد یاسین ایم پی، ناز شاہ ایم پی اور یاسمین قریشی ایم پی کو برطانوی وزیراعظم کے تجارتی ایلچی تقرری پر مبارکباد

لندن (نمائندہ خصوصی) پاکستانی/کشمیری بین الاقوامی تنظیم کے چیئرمین راجہ سکندر خان ڈائیسپورا کی نمائندگی کرنے والے اور تھنک ٹینک گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل نے برطانوی ممبران پارلیمنٹ افضل خان ایم پی، محمد یاسین ایم پی، ناز شاہ ایم پی اور یاسمین قریشی ایم پی کو ان کی بطور برطانوی وزیراعظم کے تجارتی ایلچی تقرری پر مبارکباد دی۔

افضل خان ایم پی کو ترکی کے لیے تجارتی ایلچی مقرر کیا گیا ہے۔محمد یاسین ایم پی کو پاکستان کے لیے تجارتی ایلچی، ناز شاہ ایم پی کو انڈونیشیا اور آسیان کے لیے تجارتی ایلچی، یاسمین قریشی ایم پی کو مصر کے لیے تجارتی ایلچی مقرر کیا گیا ہے۔

راجہ سکندر خان نے مذکورہ بالا تمام نئے تعینات ہونے والے تجارتی ایلچی کو برطانیہ اور ان خطوں کے درمیان تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے اور مواقع کو فروغ دینے میں کامیابی کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا اور راجہ سکندر نے یہ بھی کہا کہ ان کے کردار پلوں کی تعمیر اور باہمی اور اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے میں بہت اہم ہیں۔

برطانوی ممبران پارلیمنٹ افضل خان
Comments (0)
Add Comment