پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے رابطہ سیکرٹری سرور رانجھا کی طرف سے ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ پر تقریب کا اہتمام

لندن( تارکین وطن نیوز) ذوالفقار علی بھٹو پاکستان اور عالم اسلام کے لیڈر تھے جنہوں نے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ،پاکستان کو آئین دیا، مزدوروں کو حقوق دیئے اور عام آدمی کو سیاسی شعور دیا۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے رابطہ سیکرٹری سرور رانجھا نے ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ تقریب کے موقع پر کیا۔

تفصیلات کے مطابق رابطہ سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ سرور رانجھا کی طرف سے ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ پر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی اسکاٹ لینڈ کےسینئرنائب صدر تنویر احمد گیلانی، انفارمیشن سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی گلاسگو حبیب احمد ریاض اور دیگر رہنما ئو ں نے شرکت کی ،تقریب کے موقع پر کارکنوں نے مل کر کیک کاٹا۔

حبیب احمد ریاض نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو جیسے لیڈر صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں ،ایوب خان کی حکومت سے علیحدگی ان کی سیاسی زندگی کا پہلا بڑا امتحان تھا جس پر وہ پورے اترے۔

نومبر 1967میں پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی اور محض تین سال بعد ہی صرف 44سال کی عمر میں وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا۔ 1979میں پھانسی کے بعد آج بھی وہ کروڑوں لوگوں کے دلوں میں راج کرتے ہیں۔سید تنویر احمد گیلانی نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوریت کےلئے قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ذوالفقار علی بھٹو ایک شاندار رہنما تھے۔

Comments (0)
Add Comment