میاں محمد نواز شریف سے صدر ن لیگ ڈسٹرکٹ سیالکوٹ چوہدری طارق سبحانی کی وفد کے ہمراہ لندن میں ملاقات

لندن(وسیم چوہدری)سابق ایم پی اے اور صدر پاکستان مسلم لیگ ن ڈسٹرکٹ سیالکوٹ وریو خاندان کے چشم و چراغ چوہدری طارق سبحانی کی وفد کے ہمراہ سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے لندن میں ون ٹو ون ملاقات ۔

برطانیہ و یورپ کے معروف بزنس مین خالد چوہدری اور چوہدری مزمل احمد بھی انکے ہمراہ تھے۔ ملاقات میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار، سابق مشیر وزیر اعظم و صدر برطانیہ زبیر گل ,سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن مولوی عبدالشکور ،سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی موجود تھے ۔

سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے وریو خاندان کے مرحومین چوہدری اختر علی وریو، مسز چوہدری اختر علی وریو ،چوہدری عبدالستار وریو اور چوہدری خوش اختر سبحانی کے لیے دعا مغفرت و بخشش کے لیے دعا کی۔

پاکستان کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیالات کیا گیا اور وریو خاندان کی انتھک محنت و کاوشوں کو میاں محمد نواز شریف نے سراہا۔

میاں محمد نواز شریف نے چوہدری طارق سبحانی کو سیالکوٹ مسلم لیگ ن کے لیڈران و ورکرز کو متحد رہنے کے لیے خصوصی پیغام دیا اور وریو خاندان کی سیاسی جد وجہد پر تعریف کی۔

Comments (0)
Add Comment