لندن(نمائندہ خصوصی)کونسلر قیصر عباس گوندل نے این ایچ ایسکس پارٹنررشپ یونیورسٹی کے تعاون سے مسلمانوں اور دیگر کمیونٹیز میں ویکسینیشنز کی شرح بڑھانے کے لئے گریز مسجد کے باہر کمیونٹی ویکسینیشن بس کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں مختلف کمیونٹیز کے افراد نے کووڈ ویکسین لگوائی اور بنیادی ہیلتھ چیک اپ کروایا۔
اس موقع پر کونسلر قیصر عباس گوندل کی خصوصی دعوت پر مختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں جن میں تھرک کونسل کے لیڈر کونسلر راب گلیڈہل، کونسلر جیمز تھنڈی، گورکھا کمیونٹی کے صدر مان بہادر رائے، گریز گردوارہ کے گیانی رچپال سنگھ، گردوارہ کے صدر دلجیت فلورا، مسجد کے سیکرٹری حلال علی، پرفلیٹ فورم کے چیئرمین جان رؤلس، ویسٹ تھرک فورم کے چیئر مین روجر پاسفیلڈ، گریز اسلامک سنٹر کے اسسٹنٹ کے جنرل سیکرٹری جگلر رحمان، پرفلیٹ فورم کے وائس چیئر مین ٹریور بیچلر، سیکرٹری تھرک ہیلپنگ ہھینڈز شیبلرحمان سمیت مقامی کاروباری افراد نے بھی ویکسینیشن بس اور مقامی مسجد کا دورہ کیا۔
کونسل لیڈر کونسلر راب گلیڈہل نے کہا کونسلر قیصر عباس گوندل ہر ٹائم لوگوں کی خدمت کرتے ہیں۔ ہماری کونسل سب کمیونٹیز کو ساتھ لے کر چلتی ہے اور لوگوں کی فلاح کے متعدد منصوبے جاری ہیں۔
اس موقع پر مختلف رہنماؤں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کونسلر قیصر عباس گوندل نے ویکسینیشن بس کا اہتمام کر کے بہت اچھا قدام کیا ہے جس کو ہم سراہتے ہیں۔ ہم نے اپنی زندگی میں پہلی دفعہ مسجد کو دورہ کیا ہے اور ہمیں یہاں آ کر اچھا لگا ہے۔
اس موقع پر کونسلر قیصر عباس گوندل نے کہا ویکسین لگوا کر ہم سب اپنے آپکو، اپنی فیملی اور ارد گرد موجود افراد کی جان کی حفاظت کر سکتے ہیں، میری کوشش تھی کہ اقلیتی کمیونٹیز میں ویکسینیشن کی شرح بڑھائی جائے اور اس بس کے آنے سے درجنوں افراد نے ویکسینز لگوائیں ہیں اور اپنا ہیلتھ چیک بھی کروایا ہے۔میری سیاست کا مقصد لوگوں کی زندگی میں بہتری لانا ہے اور اس سلسلے میں جو بھی میں کر سکتا ہوں وہ کرتا رہوں گا۔