سویڈن میں مقیم شاعرہ محترمہ سلطانہ ناز کی کتاب’’ وہ رگوں میں کیسے اتر گیا ‘‘کی تقریب رونمائی

تقریب میں سفیر پاکستان ڈاکٹر ظہور احمد اور چیئر مین پاک برٹش آرٹس ڈاکٹر یونس امین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی

سٹاک ہوم (نمائندہ خصوصی) سویڈن میں مقیم شاعرہ محترمہ سلطانہ ناز کی کتاب وہ رگوں میں کیسے اتر گیا کی تقریب رونمائی سٹاک ہوم میں ہوئی اس تقریب کے مہمان خصوصی برطانیہ سے تشریف لائے ہوئے معروف شاعر، لکھاری ،مصنف اور چیئر مین پاک برٹش آرٹس ڈاکٹر یونس ا مین اور مہما ن گرامی قدر سفیر پاکستان ڈاکٹر ظہور احمد تھے ۔

اس تقریب کو پاک یونٹی سویڈن کے روح رواں خواجہ ابوبکر بٹ ممتاز شاعر شکیل خان شکو،سینئر صحافی ارشد خان ملتانی ، کرن منور اور ان کی ٹیم کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا ۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جسکی سعادت خواجہ ابو بکر بٹ نے خاصل کی جبکہ نعت رسول مقبولؐ کاشف عزیز بھٹہ نے پیش کی ۔

تقریب میں برطانیہ سے آئے ہوئے مہمان خصوصی ڈاکٹر یونس امین ،شاعرہ سلطانہ ناز سمیت مقامی شعرا حضرات نے بھی اپنا کلام پیش کیا جن میں جمیل احسن ،رانا افتخار احمد ثاقب ،شازیہ زینب سکون ویلفیئر فاؤنڈیشن سویڈن ،منہاج القرآن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے عمران حیدر،ملک ایوب ،سہیل صفدر ،شاعرہ شہناز ،شکیل خان شکو ،محترم غیور و دیگر شامل تھے جبکہ تقریب سے سفیر پاکستان ڈاکٹر ظہور احمد ،معروف سکالر مصنف سینئر صحافی صدارتی ایوارڈ یافتہ ایمانویل راتق ،سینئر صحافی و لکھاری عارف کسانہ نے خطاب بھی کیا اور کتاب بارے اپنے تاثرات پیش کیے ۔

تقریب سے سویڈن کے معروف گلوکار کاشف فرح اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے صوفی کلام بھی پیش کیا گیا ،تقریب کے شرکا نے بہترین پروگرام آرگنائز کرنے پر پاک یونٹی کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ۔تقریب کے آخر میں مہما نوں کی تواضع پاکستانی روائتی کھانوں سے کی گئی۔

نوٹ:یہ کتاب سویڈن اور پاکستان میں اس وقت دستیاب ہے۔

Comments (0)
Add Comment