پی ٹی آئی کے کارکنوں کا لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے دھرنا

لندن(تارکین وطن نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے دھرنا دے دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان ہائی کمیشن میں پٹیشن جمع کرا دی ہے جس میں پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔پٹیشن میں حماد اظہر، عثمان ڈار اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کا ذکر موجود ہے۔

پی ٹی آئی لندن کے رہنما صاحبزادہ جہانگیر نے اپنے بیان میں کہا کہ پٹیشن برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کو بھی دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پولیس مظاہرین پر تشدد کر رہی ہے، بلا جواز گرفتاریوں سے پُر امن مظاہرین کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Comments (0)
Add Comment