سپین میں نئی امیگریشن تبدیلیاں

امیگریشن کا بہانہ کرکے، ہمارا کوئی بہن بھائی کسی فراڈیے کے ہاتھوں لٹ نا جائے، میں نے اہم سوالات اور انکے جوابات ترتیب دیے ہیں۔ درخواست ہے کہ آپ سب اس کو شیئر کریں

کیا سب کے لیے امیگریشن اوپن ہو رہی ہے؟

جی نہیں۔ بلکہ لاگو قوانین میں کچھ تبدیلیاں لانے کی پلاننگ ہو رہی ہیں جس سے کافی لوگ مستفید ہو سکیں گے۔ مگر یہ تبدیلیاں فوراً نہیں ہونے والی۔ فی الحال متعلقہ وزارت کی جانب سے میڈیا میں مسودہ فلٹر کیا گیا ہے جس کو مختلف وزارتوں میں بحث کے بعد نافذ کیا جائے گا۔ حالانکہ سپین میں تقریبا 30 لاکھ کے قریب لوگ بیروزگار ہیں مگر پھر بھی ہوٹلنگ، تعمیرات، کھیتی باڑی سمیت کئی ایسے شعبے ہیں جہاں لیبر کی ضرورت ہے مگر لیبر مل نہیں رہی اور انہی شعبوں کی ضروریات کو مد نظر رکھ کر تبدیلی لانے کی کوشش ہو رہی ہے ۔

کیا نئے لوگوں کو فوراً کاغذات مل جائیں گے؟
یہ بات سمجھنا بڑا لازمی ہے کہ نئے آنے والے لوگ ان تبدیلیوں سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔ یہ تبدیلیاں طالب علموں، سپین میں دو سال سے رہائش پذیر تارکین وطن اور اپنے آبائی ممالک میں رہنے والے لوگوں کے لیے تیار کی گئی ہے۔ نئے آنے والوں کو پرانے طریقے ہی اپنانے پڑیں گے۔

کیا کنٹریکٹ کی شرط ختم ہو نے جا رہی ہے؟
ابھی تک مسودہ پبلک نہیں کیا گیا، مگر کنٹریکٹ کی شرط ختم کرنے کی چانسز کم ہی لگ رہے ہیں البتہ یہ ضرور ہو سکتا ہے کہ شرائط میں کچھ نرمی کی جائے۔

حکومتی امیگریشن قوانین میں کونسی تبدیلیاں لا رہی ہے اور کن طبقات کو اس کا فائدہ ہو گا؟
طالب علموں کو کام کرنے کی اجازت دی جائے گی،وہ تارکین وطن جو بزنس بیس پر کاغذات لینا چاہتے ہیں کچھ آسانیاں پیدا کی جائیں گی۔

اور سب سے اہم آرائیگو کی ایک نئی قسم متعارف کروائی جا رہی ہے جسے آرائِیگو فارماسیون کا نام دیا جا رہا ہے۔ اس میں شروع میں تارکین وطن کو ایک سال کے کاغذات دیے جائیں گے تاکہ جن سیکٹرز میں شارٹیج ہے وہ اس سے متعلقہ کورسز کریں اور کورس مکمل کرنے کے بعد اس فیلڈ کا کنٹریکٹ حاصل کریں اور دو سال کے اجازت نامہ حاصل کرسکیں گے،اس کے علاوہ آبائی ممالک سے ورکرز کو لانے کے لیے بھی کچھ آسانیاں پیدا کی جائیں گی۔

کیا اوپن امیگریشن ہونے کے کوئی چانسز ہیں؟
سیاسیات کا طالب علم ہونے کی حیثیت سے میں یہ تو ضرور کہوں گا کہ بغیر کنٹریکٹ اور دو سال یا تین سال کی پادرون کی شرط کے بغیر امیگریشن کھل بھی سکتی ہے۔ جیسے کہ آپکو معلوم ہے کہ اوپن ٹیکس اینڈ لیگل کے پلیٹ فارم سے ہم دستخط اکٹھے کر رہے ہیں، اگر پانچ لاکھ دستخط مل گئے تو ہسپانوی پارلیمنٹ مجبور ہو گی کہ اس پر بحث کرے اور موجودہ سیاسی جماعتوں کا وزن بتاتا ہے کہ فیصلہ تارکین وطن کے حق میں آئے گا۔

اگر ہیں تو ہمارا کیا کردار ہو سکتا ہے؟
آپ ہمارے ساتھ شامل ہوں، دستخط اکٹھے کرنے میں ہماری مدد کریں ہماری ٹیم کا حصہ بنیں۔

Comments (1)
Add Comment
  • Tasawar hussain ,paris

    Very good brother ? ? God bless you