زندگی کیا ہے؟

زندگی فقط5الفاظ کا مجموعہ لیکن اگر زندگی میں وقت اچھا ہو تو کہتے ہیں اے وقت تھم جا لیکن اگر وقت زندگی کا ساتھ نہ دے رہا ہو تو بہت ہی طویل کٹھنا اور دشوار بنتا جاتا ہے۔ایک ایک سیکنڈ میں سانس لینا مشکل ہوجاتا ہے۔

زندگی اور وقت کا آپس میں بہت گہرا گٹھ جوڑ ہے اور اگر یہ کہا جائے کہ چولی دامن کا ساتھ ہے تو غلط نہ ہو گا۔وقت اور حالات کا جائزہ لیا جائے تو اکثر و بیشتر کو یہ کہتے ہوئے پایا جاتا ہے وقت اور حالات بدلتے دیر نہیں لگتی۔

کچھ لوگ زندگی میں وقت پانے کیلئے جدو جہد میں مصروف ہیں تاہم کچھ لوگ حالات کی تبدیلی کے لئے دعا گو ہیں تو نتیجہ یہ نکلا زندگی وقت اور حالات جیسے ایک دوسرے کے پیچھے دوڑ رہے ہیں۔کسی کو زندگی نصیب ہے لیکن وہ وقت کی کمی کا شکار ہے اور جس کے پاس وقت ہے وہ حالات کا رونا روتا ہے۔

حالانکہ اگر صرف اس چیز کو مد نظر رکھا جائے کہ یہ تینوں چیزیں عارضی ہیں اور ان کا پارا اوپر نیچے ہوتا رہتا ہے کیاہی اچھا ہو اگر ہم زندگی،وقت اور حالات رب کائنات کے ذمے کرتے ہوئے حقوق اللہ اور حقوق العباد کی حسین چادر اوڑھ لیں تو یہ سدرہ بھٹی آپ کو اس بات کی یقین دہانی کراتی ہے خوشیاں آپ کا مقدر بنیں گی۔انشااللہ

Comments (0)
Add Comment