سوئٹزرلینڈ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سیلاب زدگان کی امداد کے لئے سرگرم عمل

زیوریخ (نمائندہ خصوصی)وطن عزیز پاکستان میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے لاکھوں لوگ گھروں سےمحروم ہو چکے۔

سیلاب زدگان کی مدد کے لئے سب آگے بڑھیں،اوورسیز پاکستانی دل کھول کر اپنے مصیبت زدہ بھائیوں اور خاندانوں کی مدد کریں اس مقصد کے لئے سوئٹزرلینڈ میں مقیم پاکستانی فنڈز اکھٹا کرکے متاثرین تک پہچانے کےلئے متحرک ہو گئے۔

ممتاز سماجی رہنما عمران مزمل، فلک شیر، ناصر محمود اور احمد نواز نے اس سلسلے میں بروز اتوار 4 ستمبر کو زیوریخ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا ہے، اس تقریب کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان عامر شوکت ہونگے۔

Comments (0)
Add Comment