چوہدری سرور کی گورڈن براؤن سے ملاقات،سیلاب زدگان کیلئے50 کروڑروپے کی امداد لے لی

برطانیہ اورپاکستان کا تعلق گہرا،چوہدری سرور میرے بہت اچھے دوست ہیں، سابق برطانوی وزیراعظم

چوہدری سرور نےگورڈن براؤن کو پاکستان میں حالیہ بارشوں اور تباہ کن سیلاب کے بارے میں بریفنگ دی

ایڈنبرا(تارکین وطن نیوز)سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے سابق برطانوی وزیراعظم گورڈن براؤن سے سکاٹ لینڈ کے دارالحکومت ایڈنبرا میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

اس موقع پر گورڈن براؤن جو کہ اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے تعلیم ہیں نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب کے متاثرہ علاقوں کے لئے 50 کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کیا۔

گورڈن براؤن کا کہنا تھا کہ برطانیہ اور پاکستان کا بہت گہرا تعلق ہے ، چوہدری سرور میرے بہت اچھے دوست ہیں۔ ایک روشن خیال انسان ہونے کی ساتھ ساتھ سماجی و فلاحی کارکن بھی ہیں۔ ملاقات کے دوران سابق گورنر پنجاب نے گورڈن براؤن کو پاکستان میں حالیہ بارشوں اور تباہ کن سیلاب کے بارے میں بریفنگ دی۔

گورڈن براؤن نے سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی اپیل پر اپنی بھرپور مدد اور تعاون کا یقین دلایا ۔ انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے بچوں کی تعلیم کیلئے اقوام متحدہ ایجوکیشن کمیٹی کی طرف سے 50 کروڑ روپے امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ۔

Comments (0)
Add Comment