لندن(تارکین وطن نیوز)جمائمہ گولڈ اسمتھ نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے اپنی تحریر کردہ فلم کی پرائیوٹ اسکریننگ کا اعلان کیا ہے۔
پرائیوٹ اسکریننگ میں فلم دیکھنے کے لیے سب سے زیادہ رقم کی بولی لگانے والے شخص کو اس کے 20 ساتھیوں کے ہمراہ فلم دکھائی جائے گی۔
یہ خصوصی اسکریننگ جمائمہ خان اور فاطمہ بھٹو کی طرف سے منعقد کی جا رہی ہے۔زیادہ بولی لگانے والے افراد فلم کو ریلیز ہونے سے قبل ہی پرائیوٹ اسکریننگ پر دیکھیں گے۔
بولی جیتنے والا شخص اپنے 20 ساتھیوں کا انتخاب خود کرے گا اور فلم دیکھنے کے لیے وقت اور تاریخ کا تعین بھی خود کرے گا۔جمائمہ کی فلم What’s Love Got To Do With It جنوری 2023 میں بین الاقوامی سطح پر ریلیز ہوگی۔