اوورسیزپاکستانیوں کی جائیداد پرقبضہ کرنے والے لینڈ مافیا کا سرغنہ جہلم میں گرفتار

لندن(تارکین وطن نیوز)اوورسیز پاکستانیوں کے گھروں اور زمین پر قبضہ کرنے والے لینڈ مافیا کے سرغنہ لیاقت حسین کو گرفتار کر لیا گیا ہے ، لندن میں مقیم اوورسیز کمیونٹی کی جانب سے ملزم کی گرفتاری پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے لینڈ مافیا کے سرغنہ لیاقت حسین ولد ارشد محمود کو ایس پی انعم فریال، ڈی پی او جہلم اور منگلا کینٹ کے ایس ایچ ہمراہ اے ایس آئی نذر عباس و ٹیم نے گرفتار کر لیا ہے اور ساتھ ہی اس کی معاون خاتون نبیلہ بی بی کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ اوورسیز کمیونٹی نے ملزم کی گرفتاری پر جہلم کے انتظامیہ اور منگلا کیبٹ کی پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف ایسٹ آف انگلینڈ کے جنرل سیکریٹری ملک ثاقب اعوان ، عادل شاہ ، مدعی مقدمہ محترمہ امیر فاظمہ بیوہ تصدق حیسن شاہ ، ساجد شاہ ، مشیر صدر حکومت آزاد کشمیر پی ٹی آئی رہنما چودھری دل پذیر ، نقاش بھٹی یوتھ رہنما پی ٹی آئی ، سید احسان شاہ ، وہ دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے کہا کہ اوورسیز کمیونٹی اپنی جمع پونجی اور خون پسینے کی کمائی پاکستان میں انوسٹ کرتی ہے اور اس وقت افسوس ہوتا ہے جب ایک بیوہ خاتون کے گھر پر بار بار قبضہ کی کوشش کی جاتی رہی۔

اوورسیز پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ جب پاکستان میں اس طرح کے لینڈ مافیا اور غنڈہ عناصر خاموشی سے قبضہ کر لیتے ہیں اور مدد کرنے والا اوورسیز کا کوئی نہیں ہوتا ،ایسے غنڈہ عناصراپنے اثر ورسوخ اور دیگر بہانوں سے اوورسیز میں آباد کیس کے مدعی افراد اور پاکستان میں ان کے رشتہ داروں کو گرفتار کرواتے ہیں اور انہیں مجبور کرتے ہیں کہ وہ پاکستان سے بھاگ جائیں اور وہاں سرمایہ کاری نہ کریں ۔

Comments (0)
Add Comment