ٹوبہ ٹیک سنگھ کے حاجی جنید انوار(MNA) اپنے علاقہ کی سیاست اور عوامی خدمت میں سب سے آگے ہیں

0

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے سینئر نائب صدر چودھری عبدالغفار نےکہا ہے کہ اپنے بزرگوں کی سیاسی وراثت کو آگے بڑھاتے ھوئے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے حاجی جنید انوار(MNA) اپنے علاقہ کی سیاست اور عوامی خدمت میں سب سے آگے ہیں۔

مسلسل تین بار ایم این اے منتخب ہونے والے حاجی جنید انواراب پھرایم این اے کا الیکشن لڑیں گے اور انشاء اللہ چوتھی باربھی کامیاب ہوں گے،محمد نواز شریف کے سابقہ ادوار حکومت میں ہمارے محبوب لیڈر حاجی جنید انوارنے جس طرح عوامی خدمت کی ہے اور علاقائی مسائل حل کئے ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں۔

وہ اب بھی عوامی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں اور اپنے حلقہ کے عوام کو درپیش مسائل حل کرنے میں کوشاں ہیں، چودھری عبدالغفار آف عجمان متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ وہ اپنے حلقہ کے عظیم سیاسی لیڈرحاجی جنید انوار کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور دوران الیکشن ان کی جیت کے لیے دعا گو ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!