پاکستان جرنلسٹ کلب رجسٹرڈ یونان کے زیراہتمام ارشد شریف شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

0

ایتھنز(انصر اقبال بسرا)پاکستان جرنلسٹ کلب رجسٹرڈ یونان کے زیراہتمام ارشد شریف شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایتھنز پریس کلب ہال میں ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں یونانی صحافیوں انسانی حقوق کی تنظیموں کے عہدیداران سمیت یونان میں پاکستانی کمیونٹی کی سیاسی ،سماجی، دینی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کے اکابرین اور صحافیوں نے ارشد شریف کی صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف شہید کی کمی کو کبھی پورا نہیں کیا جا سکتا، وہ ایک سچے اور بہادر انسان تھے ۔

تقریب میں ارشد شریف کی زندگی اور صحافتی خدمات پر ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان جرنلسٹ کلب یونان کے عہدیداران نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد ارشد شریف کی صحافتی خدمات پر خراج تحسین پیش کرنا تھا۔

ہم متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ارشد شریف کے قتل کی منصفانہ تحقیقات کروائے اور مجرموں کو سزا دی جائے۔

تقریب کے آخر میں پاکستان جرنلسٹ کلب یونان کے صدر ارشاد احمد بٹ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!