رہنما مسلم لیگ ق چوہدری شبیر حسین او پی سی ناروے کے چیئرمین اور صائقہ تبسم کوآرڈینیٹر تعینات

0

اوورسیز پاکستانی بہن، بھائیوں کی امیدوں پر پورا اتروں گا،چوہدری شبیر حسین

اوسلو(عقیل قادر)وزیراعلیٰ پنجاب نے مسلم لیگ ق ناروے کے رہنما چوہدری شبیرحسین مہمند چک کو ناروےمیں اوورسیز پاکستانیزکمیشن پنجاب برائے ناروے کا چیئرپرسن نامزدکر کے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

او پی سی ایکٹ 2021کے سیکشن 5کےتحت اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب برائے ناروے کی مشاورتی کونسل کا بھی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جن میں کوآرڈینیٹر او پی سی صائقہ تبسم اور بورڈ ممبر میں تحریک انصاف ناروے کے صدر چوہدری مدثر علی، ایم قاسم اعوان، امتیاز احمد وڑائچ،معظم حیات،مدثر علی،رضاانور ،خالد محمود ،محسن عزیز، محمد عامر، محمد شعیب شامل ہیں، اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب برائے ناروے کے عہدیداران نےچیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب برائے ناروے چوہدری شبیرحسین مہمندچک کی قیادت میں پاکستان ایمبیسی کی ڈپٹی ہیڈ آف مشن مس سارا ملک اور ویلفیئر کمیونٹی قونصلر آصف حمید سے ملاقات کی۔

اس دوران ناروے میں رہنے والے اوورسیزپاکستانیوں کی مشکلات اور ملک پاکستان کی ترقی مستحکم اور مضبوط بنانے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب برائے ناروے چوہدری شبیرحسین نے کہا کہ ناروے میں موجود اوورسیزپاکستانیوں کو پاکستان یا ناروے میں کوئی مسئلہ ہو وہ ہم سے رابطہ کریں ،ہم ان کی قانونی طور پر پوری مدد کریں گے اور ہم ان کویقین دلاتے ہیں کہ ہم ہمیشہ ان کی مدد کیلئے تیار نظر آئیں گے۔

چوہدری شبیر حسین نے کہا کہ اپنے اوورسیز پاکستانی بہن، بھائیوں کی خدمت کرکے مجھے دلی سکون ملتا ہے اور میں ہمیشہ ان کی امیدوں پر پورا اتروں گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!