مرحوم ایک اچھے انسان اور کمیونٹی کی خدمت کرنے والے فرد تھے
فاتحہ خوانی وایصال ثواب کی تقریب میں سفیر پاکستان اورڈپٹی ہیڈآف مشن سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی کی خصوصی شرکت
تعزیتی تقریب میں مرحوم چوہدری محمدانور کے لیے دعائے مغفرت کی گئی
دبئی (طاہر منیر طاہر) ابو ظہبی میں مقیم ممتاز پاکستانی سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری محمدانورمرحوم کی فاتحہ خوانی وایصال ثواب کی تقریب ہوٹل ہالیڈے ان ابوظہبی میں منعقد ہوئی ۔
تقریب میں سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی، ڈپٹی ہیڈآف مشن سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی امتیازفیروزگوندل سمیت دوست احباب، پاکستان مسلم لیگ (ن) یواے ای کے عہدیداران اوریواے ای بھر سے پاکستانی کمیونٹی کی ممتازسماجی شخصیات چوہدری محمد صدیق، چوہدری محمدزمان ریحانیہ، ملک محمدشہنازماہل، حاجی خان زمان سرور، خورشیداکبرچیمہ، چوہدری نوازرشیدریحانیہ، انجینئیرچوہدری شیربہادر، انجینئیریونس کیانی ، خواجہ عبدالوحیدپال، پروفیسرڈاکٹرعامرنثارچوہدری، ملک شہزاداعوان، محمدغوث قادری، عبدالمجیدمغل، شوکت محمودبٹ، محمدجمیل بنگیال، چوہدری محمدنواز، راجہ محمدخالد، طارق جاویدقریشی، قاضی نثار، میاں امجدجاوید، ظفرعباس، چوہدری حسنین اکبرچیمہ، چوہدری سلمان الطاف،چوہدری عثمان الطاف، محمد ولیدملک، محمدعمادملک، چوہدری محمدمستقیم، چوہدری بلال صفدر، ڈاکٹرطلعت محمودبٹ، ڈاکٹرقیصرانیس سید، چوہدری مسعودراہی وڑائچ، عزیزخان بنگش، مقبول احمدبٹ ، محمداکرام بھٹی، علی ملک، زاہدمحمود، طارق محمودراجا، یونس اقبال میاں، چوہدری احسان، چوہدری حاجی عاشق علی، علیم الدین احمد، نورمحمدآفریدی، عابد عزیزسمیت سینکڑوں دوست احباب نے شرکت کی۔
ایصال ثواب کی تقریب کاآغازقرآن پاک سے ہوا، بعدازاں مرحوم کے ایصال ثواب اور آخرت کے درجات کی بلندی اور بخشش کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔
میزبان چوہدری فیصل انورچوہدری نے غم کی اس گھڑی میں ڈھارس بندھانے اورفاتحہ خوانی کی تقریب میں شرکت پرتمام شرکاء کاشکریہ اداکیا۔