سپین میں سفیر پاکستان شجاعت راٹھور کی جانب سے اخوت اور پاک فیڈریشن کے وفود کے اعزاز میں ظہرانہ

0

بارسلونا(ارشد نذیر ساحل)سفیر پاکستان شجاعت راٹھور نے اخوت اور پاک فیڈریشن کے وفود کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔

تفصیلات کے مطابق اخوت کے چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب اور مزاحیہ اداکار افتخار ٹھاکر نے پاکستانی سفارت خانہ میڈرڈ میں سفیر پاکستان سے ملاقات کی جس میں سفارت خانہ کے سینئرافسران اور اخوت و پاک فیڈریشن کے وفود بھی شریک تھے۔

پاک فیڈریشن کی طرف سے صدر ثاقب طاہر ، ایگزیٹو ممبران کامران مظفر، سید ذوا لقرنین شاہ اور مظہر حسین راجہ نے شرکت کی جبکہ اخوت برطانیہ کے صدر عارف انیس ، اخوت امریکہ کے صدر اظہر حمید کے علاوہ پاک فیڈریشن میڈرڈ کے صدر ضیاء سعید بلوچ ،جنرل سیکریٹری میاں عمر رشید اور میڈرڈ سے ہی زاہد قیصر اور محمد عاصم نے بھی شرکت کی۔

اخوت کے چیئرمین نے سفیر محترم کو بتایا کہ ان کا اسپین کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ہے جس میں انہوں نے شہر شہر جا کر پاکستانی بھائیوں کو اخوت کے ساتھ جڑ کر اسپین میں رہائش پزیر پاکستانی طلباء و طالبات کے لیے تعلیمی انقلاب لانے پر زور دیا تا کہ اسپین میں پاکستانیوں کا معیار زندگی بلند ہو اور وہ اپنے وطن کی بھرپور مدد کر سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی اپنے ملک میں غریب بہن بھائیوں کو سود سے پاک قرضہ حسنہ دے کر چھوٹا کاروبار بنانے میں مدد کر یں تا کہ لوگ غربت سے نکل سکیں اور اپنے بچوں کو صرف کاروباری نہیں بلکہ اعلیٰ تعلیم سے بھی آراستہ کریں۔

تاریخی مسجد قرطبہ اور غرناطہ میں مسلمانوں کے عروج و زوال کے ورثہ کو دیکھ کر وہ پاکستان روانہ ہو گئے۔ پاک فیڈریشن کے وفد نے انہیں الوداع کیا اور اس طرح بارسلونا سے ویلینسیا،غرناطہ،الحمرہ اور میڈرڈ تک کا یہ تاریخی سفر مکمل ہوا جس پاک فیڈریشن کے وفد کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!