جدہ میں معروف ڈرامہ نگار،اداکار،شاعر افتخار احمد افی کی کتاب’’ چکر چھولے‘‘کی شاندار رونمائی

0

تقریب رونمائی نوشین آرٹ سینٹر اور پاکستان جرنلسٹس فورم، پرائم آرکیڈ کے تعاون سے کی گئی

جدہ (امیر محمد خان سے) معروف ڈرامہ نگار، اداکار،شاعر افتخار احمد افی کی کتاب چکر چھولے کی شاندار رونمائی جدہ میں نوشین آرٹ سینٹر نے پاکستان جرنلسٹس فورم، پرائم آرکیڈ کے تعاون سے کی ، جس میں پاکستان کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مہمان خصوصی افتخار افی نے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ میرا کام اپنی شاعری، یو ٹیوب کے ذریعے کے پوری دنیا میں بسنے والے خاص طور پر پاکستانی تارکین وطن کوایک دوسرے سے رواداری اور محبت کا پیغام دینا ہے جو اللہ تعالی نے حکم کیا۔

ہم دنیا کے معاملات میں دولت، رتبے چکر میں پڑ کر اپنے رشتے بھلابیٹھے ہیں ،میرا پیغام میری شاعری میں دینا چاہتا ہوں کہ کسی دوسرے کی غلطیوں کو درگزر کرکے بہتر کرنے کی کوشش کریں اس اقدام سے آپ کے اندر محبت غالب آجائے گی۔

سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی مشیر اور تقریب کی رو ح رواں نوشین وسیم نے افتخار افی کی کتاب کی رونمائی کی، اوربڑی تعداد میں موجود مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ عشائیہ میں کتاب کے نام کے حوالے سے خصوصی طور پر چھولے رکھے گئے ۔

افتخار افی نے حاضرین کو اپنی شاندار شاعری سنا کر داد حاصل کی۔ افتخار افی نے کہا کہ سعودی سرزمین تو ہے محبتوں تاریخی حوالوں سے بھی محبتوں کی سرزمین ہے جہاں محمدؐ نے محبتوں کادرس دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!