پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں 28 اور29 جنوری کو ان ڈورکرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کر رہی ہے

0

انعامی ٹرافی کو مہمانوں اور کھلاڑیوں کے سامنے نمائش کے لیے پیش کیا گیا

دبئی (طاہر منیر طاہر) گزشتہ دن پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کی سپورٹس کمیٹی نےایک تقریب رونمائی منعقد کی جس میں انعامی ٹرافی کو مہمانوں اور کھلاڑیوں کے سامنے نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔

اس شاندار ٹورنامنٹ کو پامیر پرائیویٹ سکول ڈیلما ٹرانسپورٹ اور رحلت ٹورزم نے سپانسر کیا ،تقریب میں تمام ٹیموں کے کپتانوں کو ان کے نام کے ساتھ بنی شرٹس پیش کی گئیں۔

اس موقع پر جنرل سیکرٹری پاکستان ایسوسی ایشن دبئی زاہد حسن نے ٹورنامنٹ کےسپانسرز پامیر پرائیویٹ سکول کے وائس پرنسپل عبدالودود، ڈیلما ٹرانسپورٹ کے ایڈمن مقبول ا لاسلام اور رحلت ٹورزم کے ایڈمن عبدالباسط کوشیلڈز بھی پیش کیں۔

اس موقع پر پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے ہیڈ آف پبلک ریلیشنز ابو بکرامتیاز نے حاضرین کو دعوت دی کہ وہ پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے دست و بازو بنیں اور یہاں پر ہونے والی سپورٹس کی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیں۔

تقریب کے اختتام پر پاکستان ایسوسی ایشن سپورٹس کمیٹی کے ہیڈ نعیم رسول نے مہمانوں کھلاڑیوں اورخاص طور پر صحافی حضرات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔

اسیٹج سیکرٹری کی ذمہ داری ادا کرنے پر رضوان شریف اور پروگرام میں شرکت کرنے والے مہمانوں میاں عدنان، عرفان وا ہلہ، ڈاکٹرعدنان، نفار حسین، وسیم حیدر ، شفیق الرحمان، عمران علی جان، لیاقت عزیز، اسامہ نیئر عباس، میاں طیب اور پامیر پرائیویٹ سکول کے وائس پرنسپل عبد الودود، مہر عرفان اور عمر فاروق کا بھی شکریہ ادا کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!