گوجرخان:برطانیہ پلٹ شخص کے ہاتھوں قتل ہونیوالی دونوں خواتین کو سپرد خاک کردیا گیا

0

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)شرقی گوجرخان میں برطانیہ پلٹ شخص کے ہاتھوں قتل ہونے والی دونوں خواتین کو پیر کے روز کلرسیداں کے گاؤں پلالہ ملاح خان میں سپرد خاک کردیا گیا جبکہ مقتولہ کے بھائی کی درخواست پر خود کشی کرنے والے مبینہ ملزم کی والدہ اور ہمشیرہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

کلرسیداں کے محمد وقاص نے گوجرخان پولیس کو درخواست دی کہ خاور محمود نے اپنی والدہ نگہت پروین اور انعم کی مشاورت اور ان کی موجودگی میں ان کے صلاح مشورے سے میری ہمشیرہ عطیہ شکور اور خالہ ضائقہ بی بی کو ناحق قتل کیا یہ دونوں خواتین گھر میں موجود تھیں۔

یہ چاہتیں تو دو خواتین کو قتل ہونے سے بچا سکتی تھیں جس پر گوجرخان پولیس نے مسمات نگہت پروین اور انعم کے خلاف زیردفعہ 302 ت پ مقدمہ درج کرلیا جبکہ واقعی میں قتل ہونے والی دونوں خواتین کو پیر کے روز کلرسیداں کے قریب گاؤں پلالہ ملاح خان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔

نمازجنازہ میں سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری افتخار احمد قارثی،الحاج محمد شریف،محمد شریف بھٹو،مختار احمد،چوہدری بابر ضمیر،چوہدری حسن اختر،ماسٹر محمد ازاد،چوہدری یونس منہاس،حاجی محمد سعید اور دیگر نے شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!