وزیراعظم عمران خان سے برطانیہ کے ممبرانِ پارلیمنٹ لارڈ واجد خان،ناز شاہ اور محمد یاسین کی ملاقات

0

لندن(رائوارسلان) وزیر اعظم عمران خان سے برطانیہ کے ممبرانِ پارلیمنٹ لارڈ واجد خان، ناز شاہ اور محمد یاسین نے ملاقات کی۔

ملاقات میں وفد نے اسلامو فوبیا پر آواز بلند کرنے پر وزیرِ اعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ قانون و انصاف کی بالادستی مکمل طورپرقائم کرنے کے لئے اقدامات کررہے ہیں ۔

وفد نے وزیرِ اعظم کو اسلام و فوبیا پر آواز بلند کرنے اور ریاستِ مدینہ کی طرز پر پہلی دفعہ معاشی و سماجی طور پر پس ماندہ طبقات کیلئے سماجی تحفظ و تخفیفِ غربت کے اقدامات اٹھانے پر خراجِ تحسین پیش کیا ۔

وفد نےآزاد کشمیر میں نو منتخب حکومت کے عوامی فلاح کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی بھی تعریف کی ۔ملاقات میں موجودہ حکومت کے مختلف اقدامات، عوام دوست پالیسیوں اور مسئلہ کشمیر کو اجاگرکرنے کے حوالے سے اقدامات پر بات چیت کی ۔

ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ نظام حکومت کے حوالے سے ہمارا ماڈل ریاست مدینہ ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فلاحی ریاست اور قانون کی بالادستی ریاستِ مدنیہ کے سنہری اصول تھے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ قانون و انصاف کی بالادستی مکمل طور پر قائم کرنے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ معاشرے کی ترقی کےلئے ضروری ہے کہ معاشرے کے ہر طبقے کی ترقی پر توجہ دی جائے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!