2پاکستانی حج کرنے کیلئے 4ماہ 12روز کا پیدل سفر کرتے ہوئے سعودی عرب پہنچ گئے

0

دونوں پاکستانی مزید ساڑھے پندرہ سو کلومیٹر کا سفر طے کر کے مکہ مکرمہ پہنچیں گے

ریاض (وقار نسیم وامق) پیدل حج کرنے کی نیت سے دو پاکستانی چار ماہ بارہ روز کا پیدل سفر کرتے ہوئے سعودی عرب پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے رہائشی خالد عبدالغفور اور ذیشان نے دو دسمبر 2022 کو پیدل حج کرنے کی نیت سے رخت سفر باندھا تھا اور روزانہ تیس کلومیٹر پیدل سفر طے کرتے ہوئے چار ماہ اور بارہ روز کے بعد متحدہ عرب امارات کے بارڈر سے سعودی عرب میں داخل ہوگئے ہیں جہاں سے وہ مزید ساڑھے پندرہ سو کلومیٹر کا سفر طے کرتے ہوئے مکہ مکرمہ پہنچیں گے۔

پاک میڈیا فورم سعودی عرب سے گفتگو کرتے ہوئے خالد عبدالغفور اور ذیشان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں ہمت اور حوصلہ بخشا اور وہ سعودی عرب میں داخل ہوگئے ہیں اب ہماری منزل اللہ اور اسکے رسولؐ کا در اقدس ہے جہاں کی نیت کرکے سفر شروع کیا تھا اور دعا ہے کہ اللہ پاک ان کی نیت کو پورا فرمائے اور وہ حج بیت اللہ کا فریضہ انجام دے سکیں۔

پاک میڈیا فورم نے خالد اور ذیشان کی ہمت و حوصلے کی داد دیتے ہوئے انہیں سعودی عرب داخل ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ پاک آپ کو صحت اور سلامتی کے ساتھ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ پہنچائے تاکہ آپکی دلی مراد پوری ہوسکے آمین۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!