فیوچر کی بزنس کلب اور آل پاکستان ہینڈی کرافٹ کے درمیان کاروباری معاہدہ پر دستخط

0

دونوں اداروں کے درمیان مستقبل میں مشترکہ کاروباری منصوبے طے پا گئے

دبئی، لندن، یورپ اور امریکہ میں مشترکہ نمائشوں (ایکسپو) کا انعقادکیا جائے گا

چیئرمین امجد اقبال امجد اور چیئرپرسن عائشہ فاروقی مل کر بزنس کو فروغ دیں گے

دبئی (طاہر منیر طاہر) فیوچر کی بزنس کلب کے چیئرمین امجد اقبال امجد اور آل پاکستان ہینڈی کرافٹ کی چیئرپرسن عائشہ فاروقی کے درمیان ایک اہم معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔ یہ پروقار تقریب AFOHS کلب کے خوبصورت ریسٹورنٹ میں منعقد کی گئی، جہاں معزز شخصیات کی موجودگی میں ایک خوشگوار اور گرمجوش ماحول دیکھا گیا۔

فیوچر کی بزنس کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے چیئرمین نے اپنے ساتھ عظمیٰ مصطفیٰ، صدر فیوچر کی بزنس کلب، اور ثناء نصیر شیخ، نائب صدر فیوچر کی بزنس کلب، کو مدعو کیا۔ دوسری جانب، عائشہ فاروقی کی ٹیم میں عظمیٰ حمزہ وقاص، مسز وقاص، اور فاطمہ وسیم موجود تھیں۔تقریب کا اہم مقصد دونوں اداروں کے درمیان مستقبل میں مشترکہ کاروباری منصوبے اور ترقیاتی پروگرامز کے لیے تعاون کو فروغ دینا تھا۔

اس موقع پر بیرون ملک بالخصوص دبئی، لندن، یورپ اور امریکہ میں مشترکہ نمائشوں (ایکسپو) کے انعقاد کا ایگریمنٹ طے پایا۔ دونوں ادارے مل کر ہینڈی کرافٹ اور کاروباری ترقی کے مواقع کو مزید وسیع کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

تقریب کے دوران عائشہ فاروقی اور فیوچر کی بزنس کلب کی ٹیم نے ایک دوسرے کی صلاحیتوں اور کاروباری بصیرت کا کھلے دل سے اعتراف کیا۔ دونوں نے ایک دوسرے کی تعریف کرتے ہوئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔تقریب کے اختتام پر مہمانوں کی توا ضع ہائی ٹی سے کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!