آل پاکستان مسلم لیگ یو اے ای کے صدر محمد غوث شہزاد کی طرف سے افطاری کا اہتمام

0

رمضان المبارک میں غریبوں کی مدداور اپنےعزیز و اقارب کا بھی خیال رکھنا چاہیے

رمضان المبارک کا مقدس مہینہ ہمیں صبر، انسانیت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے

دبئی(طاہر منیر طاہر) آل پاکستان مسلم لیگ یو اے ای کے صدر اور ڈائریکٹر الزاد رئیل اسٹیٹ محمد غوث شہزاد نے دبئی میں افطار ڈنر تقریب کا اہتمام کیا۔

افطار ڈنر میں محمد سلطان، زبیر احمد، محمد شہزاد، محمد ندیم، مہاد، انعام، شجاعت، افتخار احمد، مریم، ارم، رابعہ، رمشا، سعدیہ، زہرہ، حمیرا اور دیگر بہت سے شرکاء اہل خانہ کے ساتھ شامل تھے۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔

اس موقع پر میزبان محمد غوث شہزاد اور دیگر مقررین نے کہا کہ رمضان المبارک کا یہ مقدس مہینہ ہمیں صبر، انسانیت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ہمیں رمضان المبارک میں غریبوں کی مدد کرنی چاہیے۔

ہمیں اپنے رشتہ داروں کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔ افطار سے پہلے یو اے ای اور پاکستان کی خوشحالی کی دعا کی جاتی ہے۔ اس افطار پروگرام میں دعائے خیر بھی کی گئی کیونکہ یہ رمضان المبارک کا آخری عشرہ ہے۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں معاف فرمائے اور ہمیں جہنم کی آگ سے بچائے،آمین۔اس موقع پر رابعہ کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔پروگرام کے آخر میں موجود محمد غوث شہزاد نے اپنے تمام دوستوں اور سٹاف ممبران کا شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!