سفارتخانہ پاکستان ابوظہبی کا پاکستانی کمیونٹی کے تعاون سے عیدالفطر کے موقع پر چاند رات کی تقریب کا انعقاد

0

چاند رات کی تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی

ہمیں ان تمام پاکستانیوں کی مدد کرنی چاہیے جو مشکلات کا شکار ہیں،فیصل نیاز ترمذی

دبئی (طاہر منیر طاہر) ابوظہبی میں پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانی کمیونٹی کے تعاون سے عیدالفطر کے موقع پر چاند رات کی تقریب کا انعقاد کیا۔تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی نے خوشی کے موقع پر پاکستانی سفارتخانے میں کمیونٹی ممبران کا خیر مقدم کیا۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی روح کی روشنی میں ہمیں آئندہ عید الفطر کی خوشیاں اتحاد کے ساتھ منانی چاہئیں اور ان تمام پاکستانیوں کی مدد کرنی چاہیے جو مشکلات کا شکار ہیں۔

مہمانوں کو پاکستانی کھانوں، موسیقی، دستکاری اور روایتی لوک رقصوں سے محظوظ کیا گیا۔ ہلال کی رات یا چاند رات پاکستان میں منائی جانے والی سب سے دلچسپ شاموں میں سے ایک ہے جو رمضان کے مقدس مہینے کے اختتام اور عیدالفطر کی آمد کا اعلان کرتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!