میاں نواز شریف سے مسلم لیگ ن یورپ کے کوآرڈینیٹر قمر ریاض خان کی قیادت میں وفد کی ملاقات

0

لندن(تارکین وطن نیوز)مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف سے مسلم لیگ ن یورپ کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں پارٹی کی تنظیم سازی کے علاوہ اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وفد کی قیادت مسلم لیگ ن یورپ کے کوآرڈینیٹر قمر ریاض خان نے کی جب کہ دیگر میں مسلم لیگ ن اٹلی کے قائم مقام صدر چوہدری عمران، لیاقت عقیقہ اور صدر مسلم لیگ ن بلزانو اٹلی چوہدری مناف احمد شامل تھے ۔

اس موقع پر میاں نواز شریف نے کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے بڑی ثابت قدمی کے ساتھ ظلم و جبر کے دور کا سامنا کیا ہے ،جمہوریت کے لیے پارٹی قائدین کے ساتھ ساتھ کارکنوں نے بھی قربانیاں دی ہیں ۔

اب جبر و ستم کا دور ختم ہونے کو ہے ،چوہدری مناف احمد سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ضلع جہلم شیروں کا ضلع ہے ،مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے ،ہر دور میں ضلع جہلم کی عوام نے ہم پر اعتماد کیا تھا جس کی میں قدر کرتا ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!