ڈبل وکٹ ٹیپ بال کرکٹ ایونٹ پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے ونگز کے درمیان ہوا
نمائشی میچز میں 16 ٹیموں کے 32 کھلاڑیوں نے حصہ لیا
کھیلیں جسمانی اور ذہنی نشوونما کے لئے بہت ضروری ہیں، نعیم رسول
دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے ونگز اور کمیٹیوں کے درمیان ڈبل وکٹ ٹیپ با ل کرکٹ ایونٹ پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے پلے گراؤنڈ میں ہوا جس میں 16 ٹیموں کے 32 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
نمائشی میچز میں حصہ لینے والوں میں پاکستان جرنلسٹس فورم کی طرف سے سمیع اللہ، مظفر رضوی، چنار ونگ سے اسامہ، عرفات، ICPAP سے شفیق الرحمن، آصف رضا، ICAP سے سعود، عقیل، PMC میڈیکل ونگ سے قاسم، ابنیر، PYF سے وقاص، ارسلان ڈار، OSPAF آرٹ سے بلال انور، لاریب، کلچر کمیٹی سے عمر بلا، زیشان، پبلک ریلیشنزسے ساجد، شعیب، سپورٹس کمیٹی سے حسام، حارث، PAD مینجمنٹ سے زاہد حسن، خالد امتیاز، PAD والنٹیرز افضل سرویا، رضوان، ایجوکیشن کمیٹی سے داوود شریف، سید خرم، PSP ونگ سے عرفان، سرمد، ویلفیئر کمیٹی سے عمیر، شہباز خان، پروفیشنل ونگ سے عبدالواثق اور بلال نے نمائشی میچ میں حصہ لیا اور اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ۔
میچ کو وہاں موجود بہت سے شائقین کرکٹ نے پسند کیا اور تالیاں بجا بجا کرکھلاڑیوں کا حوصلہ بلند کیا، تمام کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا، اس موقع پر ہیڈ آف PAD سپورٹس کمیٹی نعیم رسول نے کرکٹ میچز میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں، ٹیموں اورPAD ونگزکا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ کھیلیں جسمانی اور ذہنی نشوونما کے لئے بہت ضروری ہیں لہٰذا مستقبل میں بھی مزید کھیلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔