سرمایہ کاری کے منصوبوں کے لیے کل 493.212 بلین یوآن کے معاہدوں پر دستخط کئے گئے
بیجنگ (ویب ڈیسک)2023 (چین) ایشیا-یورپ کموڈٹی ٹریڈ ایکسپو میں سرمایہ کاری کے اہم منصوبوں کے لیے دستخطی تقریب منعقد ہوئی۔
اس سال کے کموڈٹی ٹریڈ فیئر میں 273 کنٹریکٹ شدہ پروجیکٹس اکٹھے کیے گئے جن کی کل کنٹریکٹ مالیت 493.212 بلین یوآن تھی۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق ان میں سے پہلے مرحلے میں 147 بلین یوآن کی سرمایہ کاری کا منصوبہ ہے، جس میں نئی توانائی اور نئے مواد، دھاتوں کے بھرت، کوئلہ کیمیکل انڈسٹری، ٹیکسٹائل اور کپڑے، سازوسامان کی تیاری، تجارتی لاجسٹکس، ثقافتی سیاحت اور بہت سے دوسرے شعبے شامل ہیں۔
دستخط شدہ معاہدوں کی کل مالیت 2021 (چین) ایشیا-یورپ کموڈٹی ٹریڈ فیئر کے مقابلے میں 1.52 گنا زیادہ ہے۔