اعجاز رحیم بانیاں پی وائی او سعودی عرب کے صدر منتخب ،نوٹیفکیشن جاری

0

ریاض (وقار نسیم وامق) اعجاز رحیم بانیاں پی وائی او سعودی عرب کے صدر منتخب ہوگئے، ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ پی وائی او گلف اور پیپلزپارٹی سعودی عرب نے سعودی عرب کے تمام نو منتخب عہدیداران کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔

جنرل سیکرٹری پی وائی او گلف سردار وقاص نے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن گلف کے صدر احتشام جاوید کولی اور پاکستان پیپلز پارٹی اوورسیز کمیٹی سے مشاورت کے بعد اعجاز رحیم بانیاں کو پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سعودی عرب کا صدر، شیخ شکیل احمد کو جنرل سیکرٹری اور قریب اللہ کو نائب صدر سعودی عرب مقرر کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نومنتخب صدر پی وائی او سعودی عرب اعجاز رحیم بانیاں نےاس تعیناتی اور نامزدگی پر پی وائی او سعودی عرب اپنی اعلیٰ قیادت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری،پاکستان پیپلز پارٹی اوورسیز کمیٹی ،چوہدری محمد یاسین ،جاوید اقبال بڈھانوی،گلف ریجن کے صدر،پیپلز پارٹی پاکستان کی اعلیٰ قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے با اعتماد کارکنان کا صحیح انتخاب کر کے وقت کی عین ضرورت کے مطابق با شعور افراد کو تنظیم کا حصہ بنا کر انکے حوصلے کو عزت بخشی ہے۔

اعجاز رحیم بانیاں کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا ہر کارکن اور جیالا پارٹی قیادت کے پیچھے کھڑا ہے اور انکی قیادت پر پورا یقین رکھتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی قیادت نے انہیں جو عہدہ دیا ہے اس کے بعد ان پر یہ فرض ہوجاتا ہے کہ وہ اب مزید تندہی اور فرض شناسی کے ساتھ پارٹی کو مضبوط اور مستحکم کرنے میں بحیثیت ایک کارکن اپنے تمام ساتھیوں کے ساتھ کھڑا رہوں گا بلکہ تمام سینئرز میری اصلاح کا بھی پورا حق رکھتے ہیں جس سے پارٹی کی بہتری ہوتی ہو ہر اقدام کرنے کو تیار رہوں گا۔

آخر میں تمام پی وائی او کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

اس موقع پر پی وائی او کے کارکنان نے اعجاز رحیم بانیاں کو پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سعودی عرب کا صدر مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!