نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی اصلاحات اورجدت طرازی کو جاری رکھے گی، چینی صدر

0

یونیورسٹی نے شمال مشرقی چین کی بحالی میں اہم کردارادا کیا ہے،شی جن پنگ

بیجنگ (ویب ڈیسک) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری ، چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پنگ نے نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی کے قیام کی100 ویں سالگرہ کے موقع پر یونیورسٹی کے تمام اساتذہ اور طلبا کے نام اپنے جوابی خط میں اساتذہ، طلباء، عملے اور سابق طلبہ کو دلی مبارکباد پیش کی۔

اپنے خط میں شی جن پھنگ نے امید ظاہر کی ہے کہ نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی پارٹی کی تعلیمی پالیسی کو مکمل طور پر نافذ کرتے ہوئے حب الوطنی کی شاندار روایت کو آگے بڑھائے گی، اصلاحات اور جدت طرازی کو جاری رکھے گی۔

اعلیٰ معیار کی تعلیم و تربیت کی فراہمی میں قومی اسٹرٹیجک ضروریات پر توجہ مرکوز کرے گی اور اعلیٰ معیار کی سائنسی تحقیق میں مسلسل نتائج حاصل کرے گی تاکہ شمال مشرقی چین کی جامع بحالی کو فروغ دیا جا سکے اور چینی طرز کی جدیدکاری کو فروغ دینے میں مزید خدمات سرانجام دی جا سکیں۔

نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی کا قیام 1923میں عمل میں آیا ۔ عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے بعد سے یونیورسٹی نے باصلاحیت افراد کی تربیت اور سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی میں فعال خدمات انجام دی ہیں اور ملک کی اقتصادی تعمیر اور شمال مشرقی چین کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!