واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی وزارت خزانہ نے شام کو جنرل لائسنس جاری کرنے اور شام پر پابندیاں فوری طور پر ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس لائسنس سے شام پر سے پابندیوں کو ہٹایا جاتا ہے اور لین دین کی اجازت دی جاتی ہے ۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ شام پر سے پابندیاں ہٹانے کے صدر ٹرمپ کے وعدہ کے مطابق، وزیر خارجہ روبیو نے سیزر شام سویلین پروٹیکشن ایکٹ (سیزر ایکٹ) کے تحت 180 دن کی پابندیوں کو ہٹایا گیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ پابندیاں امریکی شراکت داروں شامل کی بحالی اور استحکام دینے کیلئے سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹ نہ بنیں اور شام کی صورتحال کو بحال کیا جا سکے ۔