ایتھنز چیمبرآف کامرس کے زیر اہتمام اعلیٰ سطحی سیمینار

0

سابق اطالوی وزیراعظم ماتیو رینزی سمیت یونان کی سیاسی قیادت کی بھرپور شرکت متوقع

تارکینِ وطن کی نمائندگی بدر منیر سندھو کریں گے

ایتھنز (پرویز احمد مغل سے) یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں ایک اہم بین الاقوامی کاروباری اور پالیسی ساز کانفرنس کا انعقاد 24 مئی 2025 بروز ہفتہ Divani Caravel ہوٹل میں کیا جا رہا ہے۔

"یونانی SMEs ایک غیر مستحکم عالمی معیشت میں کس طرح جدت، مسابقت اور خوشحالی کو فروغ دے سکتے ہیں؟”کے عنوان سے منعقد ہونے والی یہ کانفرنس یورپی انٹرپرینیورشپ کانفرنس کا دوسرا ایڈیشن ہے، جسے ایتھنز چیمبر آف کامرس (Ε.Ε.Α) نے دی اکانومسٹ کے تعاون سے ترتیب دیا ہے۔

یہ فورم یونان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں (SMEs) کے اقتصادی، سماجی اور تکنیکی کردار پر جامع مکالمے کا موقع فراہم کرے گا، جہاں یورپی اور یونانی قیادت، ماہرین اور پالیسی ساز مستقبل کی سمتوں پر غور کریں گے۔کانفرنس کے کلیدی مقرر سابق اطالوی وزیر اعظم ماتیو رینزی ہوں گے، جبکہ یونانی سیاسی قیادت کی جانب سے وسیع پیمانے پر شرکت متوقع ہے۔ ان میں شامل نمایاں شخصیات درج ذیل ہیں:

تاکیس تھیودوراکاکوس، وزیر ترقیات و وزیراعظم کے نمائندے
نکوس اندرولاکیس، قائد حزب اختلاف، صدر PASOK – تحریکِ تبدیلی
سکراتیس فامیلیوس، صدر SYRIZA – ترقی پسند اتحاد
زوئی کونستانتوپولو، صدر "پلیفسی ایلیفتھیریاس”
ادونیس جیورگیادیس، وزیر صحت
ستاورو پاپاستاورو، وزیر ماحولیات و توانائی
تھاناسیس کونتوگیورگیس، نائب وزیر برائے وزیراعظم
آنا کارامانلی، نائب وزیر سیاحت
یانس مانیاتیس، رکن یورپی پارلیمنٹ، سابق وزیر، نائب صدر یورپی سوشلسٹس
نکولاوس فارانتورِس، رکن یورپی پارلیمنٹ، چیئر جین مونیٹ، یونیورسٹی آف پیریئس
پاولوس یرولانوس، رکن پارلیمنٹ، معاشی ترقی کے انچارج (PASOK)
مانولیس خریستوڈولاکیس، رکن پارلیمنٹ، ماحولیات کے انچارج (PASOK)
پاولوس خریستیدیس، پارلیمانی نمائندہ (PASOK)
ایفی آچچی اوغلو، رکن پارلیمنٹ ("نئی بائیں بازو”)
اسٹیفانوس کیسلاکِس، صدر "جمہوریت کی تحریک”

کانفرنس میں یونان میں مقیم پاکستانی تاجر برادری کی نمائندگی ممتاز کاروباری شخصیت بدر منیر سندھو کریں گے، جو تارکین وطن کے اقتصادی و سماجی کردار کو اجاگر کرنے کے لیے سرگرم ہیں۔

یہ کانفرنس صرف ایک علمی اور تجارتی اجلاس نہیں بلکہ پالیسی سازوں، کاروباری قیادت اور سول سوسائٹی کے مابین بامقصد مکالمے کا ایک مؤثر پلیٹ فارم ہو گی، جہاں مستقبل کی معاشی حکمت عملیوں، چیلنجز اور نئے مواقع پر سیر حاصل گفتگو کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]